بی وائی سی کے مطابق رہنماؤں پر مزید مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انکا الزام ہے کہ جعلی مقدمات کے ذریعے بی وائی سی کی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی خاتون رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو 3 ماہ بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ بی وائی سی کی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنک بلوچ، گلزادی بلوچ، بیبو بلوچ اور دیگر کارکنان کو 3 ماہ 15 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ آج کی پیشی میں عدالت نے تمام رہنماؤں کو مزید دس دن کی ریمانڈ کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ بی وائی سی کے مطابق رہنماؤں پر مزید مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ جعلی مقدمات کے ذریعے بی وائی سی کی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بی وائی سی

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید،عالمی اداروں کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ بیت المقدس : غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے تازہ ترین سلسلے میں مختلف فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 78 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 12 امداد کے متلاشی شہری بھی شامل ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے علاقے فلسطین اسٹیڈیم کے شمال میں بے گھر افراد پر  صیہونی فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کچھ افراد لاپتہ ہیں، بمباری سے زمین میں ایک بڑا گڑھا بن گیا جس میں کپڑے اور نائیلون سے بنے متعدد خیمے اور ان میں رہنے والے شہری دفن ہوگئے۔

خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023ء سے جاری وحشیانہ جنگ اب تک 56,300 سے زائد فلسطینیوں کی جان لے چکی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی برادری کی مسلسل اپیلوں کے باوجود اسرائیلی افواج کی جارحیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ گزشتہ سال نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے الزام پر عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں بھی مقدمہ زیر سماعت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • توہینِ مذہب مقدمات میں الزامات کی نوعیت مشکوک؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے پر شدید اظہارِ برہمی، تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز
  • ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • بھٹائی نگر پولیس کی کارروائی، گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
  • خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے گینگ ریپ مقدمے کے 2 ملزمان گرفتار 
  • کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی مختلف کارروائیاں، چار ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام: سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کرنے پر 24 گھنٹوں میں 18 گرفتار، 19 مقدمات درج
  • غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید،عالمی اداروں کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری
  • ترکیہ ، اپوزیشن جماعتوں کیخلاف کریک ڈائون ، مزید 3میئر گرفتار