کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی مختلف کارروائیاں، چار ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب.
ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ دیگر ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور لوٹ مارمیں ملوث ہیں۔
ملزمان کار سوار فیملیز اور دفاتر سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے۔
ملزمان پر اقدام قتل، بھتے، دھمکی لوٹ مار اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 3 ملزمان گرفتار
لاہور میں شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی چھاونی چوکی نادر آباد، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او جنوبی چھاونی دانیال یونس اور چوکی انچارج نادر آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہحبس بیجا میں رکھ کر تشدد کرنے والے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزمان میں مرکزی ملزم مدثر بھٹی، بابر اور الہی بھٹی شامل ہیں، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس کو کھانا کھانے کے بہانے الہی بھٹی کے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کیا اور ویڈیو بناتے رہے۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ کسی کو بتانے پر ملزمان نے جان سے مار دینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی، ملزمان نے مرغا بنانے اور تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان فورا گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا۔