پیوٹن کی جانب سے برطرف کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی روسی وزیر نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ، رومان استاروویت، نے اپنی برطرفی کے چند گھنٹے بعد مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ استاروویت جمعرات کو ماسکو ریجن میں اپنی گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کے جسم پر گولی کا زخم موجود تھا۔
تحقیقاتی کمیٹی کی ترجمان کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے، تاہم ابتدائی شواہد کی بنیاد پر اسے خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب چند گھنٹے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رومان استاروویت کو وزارت ٹرانسپورٹ کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔
رومان استاروویت کو مئی 2024 میں وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا تھا، جب کہ اس سے قبل وہ ستمبر 2019 سے روس کے سرحدی علاقے کرسک کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 80 فلسطینی شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">