پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے او جی ڈی سی ایل کے ایک کنویں سے تیل کی پیداوار میں 2280 بیرل یومیہ اور گیس کی پیداوار میں 5 لاکھ مکعب فٹ اضافہ ہوا۔ راجیان آئل فیلڈ میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کامیابی سے نصب کر دیا، ای ایس پی کی تنصیب سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پمپ سے گیس کی پیداوار 5 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق تیل و گیس کی پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کی مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔
ظلم و جبر کا نظام مسلط ہے،فارم 47کی ایجاد نے عوام سے رائے دہی کا حق چھین لیا :حافظ نعیم الرحمان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: گیس کی پیداوار میں او جی ڈی سی ایل کے مطابق
پڑھیں:
گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔
یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔
کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔
کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔