امریکی ایلچی کیساتھ ملاقات میں لبنانی عوام کے مطالبات اٹھائے گئے، نبیہ بری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ایلچی کیساتھ اُنکی ملاقات تعمیری رہی جسمیں لبنانی عوام و مزاحمت کے تحفظات پر غور کیا گیا اسلام ٹائمز۔ لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری نے اعلان کیا ہے کہ لبنان و شام کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس باراک اور آنے والے وفد کے ساتھ میری ملاقات "اچھی و تعمیری" رہی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں نبیہ بری نے وضاحت کی کہ اس دوران لبنانی مفادات، ملکی خودمختاری، لبنانی عوام کے خدشات اور حزب اللہ لبنان کے مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات کا مقصد لبنان و خطے بھر کی پیشرفت سمیت تازہ ترین سیاسی و میدانی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
آج صبح لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ اپنی ملاقات میں تھامس باراک کو واشنگٹن کے اُس منصوبے پر لبنانی جواب بھی موصول ہوا کہ جس میں ایک اہم شق "حزب اللہ کے تخفیف اسلحہ" سے متعلق ہے۔ آج صبح بیروت پہنچنے کے بعد لبنان میں امریکی سفیر لیزا جانسن کے ہمراہ شام و لبنان کے لئے امریکی ایلچی نے صدر جوزف عون کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تھامس باراک کا کہنا تھا کہ میں لبنان کے جواب پر خوش ہوں! امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ میں لبنان کے ردعمل پر مطمئن ہوں جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل کی تشکیل کے لئے مزید بات چیت کی ضرورت ہے!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی ایلچی لبنان کے کے ساتھ
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔