بھارت کو اسلامی ملک بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں، بے جے پی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ اسلام کی باتیں کرنے والے بھارت چھوڑ کر پاکستان جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ جنتا دل کے مرکزی لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کو کہا تھا کہ بہار میں حکمراں پارٹی اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے اور اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف ایکٹ کو کوڑے دان میں پھینک دے گی۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام پارٹیاں ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف پٹنہ میں ایک ریلی میں حصہ لیا۔ تیجسوی یادو نے اس دوران وقف بل کو لے کر بیان دیا تھا۔ اب بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے اس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو اسلامی ملک بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ گورو بھاٹیہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ملک کو اسلامی ملک بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو کو آئین کا پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل اگلے 50 سالوں تک بہار میں اقتدار میں نہیں آنے والی ہے۔
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم انتخابی مہم کے لئے بہار ضرور جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی باتیں کرنے والے بھارت چھوڑ کر پاکستان جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس اسٹیج پر تیجسوی یادو تھے، وہاں شریعت اسلام نافذ کرنے کی بات ہوئی تھی۔ بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیہ نے تیجسوی یادو پر تنقید کی اور کہا کہ بہار کے نویں فیل سابق نائب وزیراعلٰی تیجسوی یادو ہندوستانی پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کو کوڑے دان میں پھینکنے کی بات کرتے ہیں۔ تیجسوی یادو نے اتوار کو کہا تھا کہ بہار میں حکمراں پارٹی اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے اور اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف ایکٹ کو کوڑے دان میں پھینک دے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو نے بی جے پی
پڑھیں:
پاکستان کی فتح اور مضبوطی پر بلاول کا بھارت کے لیے واضح پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سے ہونے والی حالیہ جنگ نے پاکستان کی قوتِ دفاع کو پوری دنیا کے سامنے مزید واضح کر دیا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عالمی برادری کے سامنے جواب دینے سے گریزاں ہیں۔
مظفرآباد میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر میدان میں خود کو ثابت کیا ہے اور دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب عوام کی نمائندگی کرنے والے فیصلے نہیں کر پاتے تو پھر عوام ہی کو میدان میں آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ ہمیشہ حق و انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور فیصل راٹھور نے اسی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کو سمجھا، سنا اور ان کے حل کے لیے کوششیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل راٹھور نے جو وعدے کیے تھے وہ اب پیپلز پارٹی کے پاس امانت ہیں اور انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں چلایا جائے گا بلکہ عوامی مشاورت اور ان کی رائے سے فیصلے ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا اور عمران خان کی حکومت اسی مداخلت کا نتیجہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ سیاسی شعور کا ثبوت دیا ہے اور حقِ رائے دہی سے بھرپور فیصلہ دیا ہے۔
بھارت سے جنگ کے تناظر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ بھارت کے سات جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے اور آج عالمی پلیٹ فارموں پر بھارت جواب دینے سے بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت کئی ممالک مودی سرکار کو یہ حقیقت یاد دلائیں گے کہ جنگ کے نتائج کیا تھے اور کس طرح بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
آخر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت مسلسل پاکستان اور کشمیر کے درمیان بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے مگر مودی سرکار کو پیغام دیتا ہوں کہ جنگ بھی ہار چکے ہو اور اب سازش بھی ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام بہادر ہیں، سیاسی طور پر باشعور ہیں اور ہر سازش کے مقابل کھڑے ہوں گے۔