City 42:
2025-07-07@19:51:07 GMT

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور تبدیل

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

سٹی 42: ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور تبدیل کردیا گیا ۔

سرفرازورک کواسلام آبادایف آئی اےہیڈکوارٹربھیج دیاگیا،ایف آئی اےہیڈکوارٹرسےکیپٹن(ر)محمدعلی ضیا کوڈائریکٹرایف آئی اےتعینات کردیا گیا 
سرفرازورک کوجلدنئی ذمہ داریاں سونپی جانےکاامکان ہے 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پورانظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا، شاہد خاقان  

 اسلام آباد(آئی این پی )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے پاک پتن میں بچوں کی اموات، سانحہ سوات اور کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعات حکومتوں کی ناکامی ہیں، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، پورا نظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، تعلیم، صحت، پولیس، گورننس بد سے بدتر ہو رہی ہے۔ عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں قانون کے خلاف کئی عمارتیں بنی ہوئی ہیں، پورا نظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ پاک پتن میں بچوں کی اموات، سانحہ سوات اور کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعات حکومتوں کی ناکامی ہیں، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں۔ پی ٹی آئی سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ میں نے خط دیکھا نہیں کہ وہ خط کس نے لکھا ہے، اگر لکھا ہے تو پبلک کیوں کیا ہے۔ میں اگر اپنی پارٹی کے چیئرمین کو خط لکھتا ہوں تو میڈیا کے حوالے کیوں کرتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جماعت میں کوئی درمیان کی لیڈر شپ نہیں ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • صوبے میں 740 عمارتیں خطرناک، جن میں سے 588 کراچی میں ہیں، وزیر بلدیات سندھ
  • ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنےکا فیصلہ
  • حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنیکا فیصلہ
  • پی اے اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی بھرتی کا پیپر لیک ہونے کا انکشاف
  • خیبر پختون خوا حکومت کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 ایئر ایمبولینس میں تبدیل
  • پورانظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا، شاہد خاقان  
  • پشاور: ریسکیو1122 نے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر میں میں عزاداروں کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا
  • پورانظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا. شاہد خاقان عباسی
  • معروف کالم نگار، شاعراور ریڈیو پاکستان کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی انتقال کرگئے