امریکا سے آئی خاتوں نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
47 سالہ مینڈی کی اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب سے دوستی تھی، قبول اسلام کے بعد مینڈی کا اسلامی نام زلیخہ رکھا گیا، نکاح کی تقریب روایتی طور پر سادگی کے تحت انجام پائی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا سے آئی خاتوں نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی۔ رپورٹ کے مطابق 47 سالہ مینڈی کی اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب سے دوستی تھی، قبول اسلام کے بعد مینڈی کا اسلامی نام زلیخہ رکھا گیا، نکاح کی تقریب روایتی طور پر سادگی کے تحت انجام پائی۔ ساجد کا کہنا تھا کہ شادی کی پیشکش زلیخہ نے کی تھی جس کو قبول کرکے خوش ہوں۔ امریکن خاتون نے کہا کہ اسلام خوبصورت مذہب ہے اور میں نے قبول کرلیا۔ امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی مینڈی خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کرنے تین روز قبل دیر پہنچی تھی۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا (فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے تعلق رکھنے
پڑھیں:
پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
— فائل فوٹوپشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کی 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس اس کے گھر چھوڑ دیا۔
ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کیا جبکہ ملزمان کے گھر سے لڑکی کی لاش ملی۔
فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔