امریکا سے آئی خاتوں نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
امریکا سے آئی خاتوں نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی
رپورٹ کے مطابق
47 سالہ مینڈی کی اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب سے دوستی تھی۔
قبول اسلام کے بعد مینڈی کا اسلامی نام زلیخہ رکھا گیا، نکاح کی تقریب روایتی طور پر سادگی کے تحت انجام پائی۔
یہ بھی پڑھیں: دیر کے نوجوان کی محبت امریکی لڑکی کو پاکستان کھینچ لائی، ویڈیو سامنے آگئی
ساجد کا کہنا تھا کہ شادی کی پیشکش زلیخہ نے کی تھی جس کو قبول کرکے خوش ہوں۔
امریکن خاتون نے کہا کہ اسلام خوبصورت مذہب ہے اور میں نے قبول کرلیا ۔
امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی مینڈی خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کرنے تین روز قبل دیر پہنچی تھی۔
دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علامہ سید ساجد علی نقوی سے کرم یکجہتی کونسل کے وفد سے ملاقات
ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے اثرات و ثمرات ضلع بھر میں پائیدار قیامِ امن اور بلا امتیاز شہریوں کے تحفظ کی صورت میں ترجیحی بنیادوں پر آنے چاہئیے، جو بلاتفریق ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے پاراچنار سے آئے کُرم یکجہتی کونسل کے وفد نے حاجی محمد نظر کی قیادت میں ملاقات کی، وفد نے ملاقات کے دوران ضلع کُرم پاراچنار کے مجموعی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی، علامہ ساجد نقوی نے علاقائی مسائل پر بات چیت کے دوران ضلعی امن و امان، راستوں کی بندش اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے اثرات و ثمرات ضلع بھر میں پائیدار قیامِ امن اور بلا امتیاز شہریوں کے تحفظ کی صورت میں ترجیحی بنیادوں پر آنے چاہئیے، جو بلاتفریق ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ وفد میں نامور فلاحی شخصیت اور سنیئر ممبر احمد علی طوری، وائس چیئرمین حاجی میر حسین، حاجی حسین علی، حسن علی، حاجی مہراب حسین، بشیر بابو، امجد حسین اور اسد عباس شریک تھے۔