گیس قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے ، سکھر چیمبر
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت ) گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابلِ قبول ہے، سکھر چیمبر کا شدید احتجاج، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد خالد کاکیزئی اور دیگر اراکین نے حکومت کی جانب سے گھریلو صنعتی صارفین پر گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور اس اقدام کو “گیس بم” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام اور صنعت دونوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوگرا کے نوٹس کے بعد پریس بیانیے میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ کے 400 اور نان پروٹیکٹڈ کیلئے 1000 روپے سے بڑھا کر 600 اور 1500 روپے کر دیے ہیں ، اس کے علاوہ 1.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قیمتوں میں سکھر چیمبر
پڑھیں:
چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت کا بڑا اقدام
ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی طلب اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا۔ وزارتِ غذائی تحفظ کے مطابق 85 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (LCs) جاری کر دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام ایل سیز کھولنے کے بعد متعلقہ بینکوں کے ذریعے ترسیلی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ چینی سوکار (Socar) کے ساتھ تجارتی معاہدے کے تحت مرحلہ وار پاکستان پہنچے گی۔
وزارت کے مطابق چینی کی پہلی کھیپ اگلے چند ہفتوں میں ملک کی بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے، جس سے مارکیٹ میں چینی کی دستیابی بہتر ہوگی اور قیمتوں میں استحکام آئے گا۔
یہ اقدام صارفین کو ریلیف فراہم کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔
Post Views: 7