2025-08-16@02:25:45 GMT
تلاش کی گنتی: 146
«سکھر چیمبر»:
چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فائبر آپٹک مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھے گا، بھارت سے درآمد شدہ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف برقرار رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بھارتی فائبر آپٹکس پر 30 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فائبر آپٹک مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھے گا، بھارت سے درآمد شدہ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف برقرار رہے گا۔ اینٹی ڈمپنگ ٹیرف کے تحت زیادہ سے زیادہ محصولاتی شرح 30.6 فیصد ہو گی، چین نے ٹیرف پہلی بار 2014ء میں نافذ کیے تھے، اگست 2020ء میں توسیع کی گئی تھی۔

چین کے نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور کے ذریعے مجموعی درآمد اور برآمد کا حجم 40 کھرب یوآن سے تجاوز کر گیا
بیجنگ : اس سال ننیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور پلان کے نفاذ کو چھ سال مکمل ہو رہے ہیں۔ چھونگ چھینگ شہر کے کسٹمز نے اطلاع دی ہے کہ اگست 2019 میں اس منصوبے کے نفاذ کے بعد سے، نئے کوریڈور سے وابستہ تیرہ صوبائی یونٹس اور دو شہروں کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 4.06 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا ہے۔ اس سال کے پہلے سات مہینوں میں، کوریڈور کے ذریعے وابستہ علاقوں کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 542.68 بلین یوآن تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال 18.3 فیصد اضافہ ہے، جو کہ اس مدت کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ پچھلے چھ سالوں میں نیو انٹرنیشنل...
فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سکھر کی عدالت نےغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان قمر شہزاد، محمد ذیشان اور زبیر اصغر کو فی کس 5 سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکھر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کی تفتیش سب انسپیکٹرصدام حسین نے کی جبکہ مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل گیان پرکاش نے کی۔ دوران تفتیش ملزمان سے 10 لاکھ روپے، 20 ہزار 700 امریکی ڈالر اورایک لاکھ 47 ہزارسعودی ریال بھی برآمد ہوئے تھے، جنہیں عدالت نے سرکار کے حق میں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید پڑھیں: یہ فیصلہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کی روک تھام اور مالی بدعنوانی...
وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2024-25 کے دوران 4,959 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اس میں سب سے بڑا حصہ پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولیوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے حاصل ہونے والے منافع کا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت 1,468 ارب روپے کا اضافہ رپورٹس کے مطابق حکومت کی نان ٹیکس آمدن میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 1,468 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں بڑھتی ہوئی وصولیوں اور اسٹیٹ بینک سے حاصل شدہ منافع کی منتقلی کے باعث ممکن ہوا ہے۔ پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں بلند ترین سطح پر گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی وصولیاں...

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مرحوم ارشد وحید چوہدری کے بیٹے روشان وحید کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ممتاز صحافی اور پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے بانی رکن مرحوم ارشد وحید چوہدری کے جوانسالہ صاحبزادے روشان وحید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نوجوان بیٹے کا انتقال اہلخانہ کے لئے ایک اندوہناک اور بہت بڑا صدمہ ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ مرحوم...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ 30 جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں ریکوری میں کمی اور ترسیلی نقصانات کے مالی اثرات شامل نہیں ہیں. یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی پاور ڈویژن نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا تھا کہ گردشی قرضہ 780 ارب روپے ہے تاہم سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو ریحان اختر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کے سوال پر واضح کیا کہ 1.6 کھرب روپے کے تخمینے میں مالی نقصانات شامل نہیں...
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ 2 ماہ کے لیے پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود برقرار رکھنے کے اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال ہماری مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہی جو کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف سے معمولی کم تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال خوردنی اشیا کی مہنگائی میں بڑی کمی آئی،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) جنوب مشرقی ایشیا میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے مدنظر، کچھ علاقائی رہنما کئی دہائیوں پرانے 'بنکاک معاہدے‘ کو سفارتی اقدام کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، جس کا مقصد جوہری ہتھیاروں کے فروغ کو روکنا ہے۔ جب کہ عالمی طاقتیں جنوب مشرقی ایشیا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے ایک دوسرے سے مسابقت کر رہی ہیں، ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) نے جوہری تخفیف اسلحے کی سلسلے میں اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ آسیان طویل عرصے سے چین، امریکہ، برطانیہ، روس اور فرانس پر زور دے رہی ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک زون معاہدے (SEANWFZ ) ٹریٹی...
سٹی42: لاہور کے علاقے باغبانپورہ کی انگوری اسکیم میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک کمسن بچی بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ 23 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب بارش کے دوران بچی رامین اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ پانی بھرے گلی سے گزر رہی تھی۔ گٹر سے بچنے کی کوشش میں رامین نے سڑک کنارے لگے بجلی کے کھمبے کو ہاتھ لگایا، جس سے اُسے زور دار کرنٹ لگا۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بجلی کے جھٹکے کے بعد بچی بے سدھ ہو گئی جبکہ اس کا بھائی مدد...
بیجنگ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں وکمپنیوں کی سیکیورٹی کیلیے پاک فورسز پرعزم ہیں، علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ ویژن کے حصول کیلیے چین کیساتھ انسداد دہشت گردی میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہے۔ بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کیساتھ ملاقات میں انھوں نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلیے چین کے دیرینہ کردار اور تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کے حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان میں چینی منصوبوں، عملے اور اداروں کی سکیورٹی و سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ جنرل عاصم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر جاری مذاکرات کا پانچواں دور تاحال تعطل کا شکار ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی اسی صورت ممکن ہو گی جب امریکا اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے گا اور ایران پر مزید حملے نہ کرنے کی ضمانت دے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو جو نقصان پہنچا ہے، ہم اس کا معاوضہ طلب کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات ہوں یا مذاکرات کی بحالی، وہ صرف باہمی احترام اور خودداری کی بنیاد پر ممکن ہوں گے، ایران کسی دھونس یا یکطرفہ...
کراچی: ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے بھی کراچی چیمبر کی جانب سے 19جولائی کی ہڑتال کی حمایت میں سب سے بڑی تھوک اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو سیکشن 37اے اور بی کے تحت دیئے گئے لامحدود اختیارات کو تسلیم نہیں کرتے، ایسے اختیارات سے ریونیو کا مقررہ 1400ارب روپے کی وصولیاں نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اختیارات سے خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوسکتا ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں اضافہ بھی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس قانون کو واپس لے بصورت دیگر ملک میں شٹرڈاؤن...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن سارے وعدے، ساری یقین دہانیاں ہوا میں اڑ گئیں۔(جاری ہے) چینی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوئی، چینی درآمد کرنے کی بھی نوبت آگئی، چینی بیچنے سے ڈالر تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے زرمبادلہ کے ذخائر33 کھرب 17 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ چینی میڈیا نے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جون 2025 ء کے اختتام تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 32.2 ارب ڈالر یا 0.98 فیصد اضافہ ہے۔ جون میں بڑی معیشتوں کی میکرو پالیسیوں ، معاشی ترقی کے امکانات اور دیگر عوامل کی وجہ سے امریکی ڈالر گرا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق چین کی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ جو غیر ملکی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت غذائی تحفظ نےحکومتی سطح پر چینی درآمد کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے،وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہےکہ چینی کی درآمدحکومتی شعبے کےذریعےکی جائے گی،چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا،چینی درآمد کا طریقہ ماضی کی حکومتوں سےمختلف اور واضح طور پر بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے۔ مزیدکہا ماضی میں اکثرچینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کےقومی خزانے پربوجھ ڈال کر سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا،موجودہ حکومت نےچینی برآمدکرنےکا فیصلہ اُس وقت کیا تھاجب چینی وافرمقدار میں دستیاب تھی،اب چینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل سکھر کا مالی سال2025-26ء کیلئے 19کروڑ 21 لاکھ 51 ہزار 994 روپے خسارہ منظور کر لیا گیا، چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ضلع کونسل سکھر کے ہال میں مالی سال2025-26ء کا بجٹ پیش کیا، جو اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔ چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2025-26ء کا بجٹ تمام اراکین کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ بجٹ 2025-26ء میں آمدنی کا تخمینہ 5 ارب 12 کروڑ 79 لاکھ 27 ہزار روپے رکھا گیا ہے، جبکہ اخراجات کا تخمینہ 5 ارب 32 کروڑ 79 ہزار 576 روپے رکھا گیا ہے۔ بجٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر ایکسپریس (اپ) کی روانگی کا وقت رات 10:30 مقرر کرنے اور ڈاؤن ٹرین کے موجودہ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانیکا مطالبہ کر دیا، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے پاکستان ریلویز کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات کی۔ وفد میں کنوینر ریلوے کمیٹی جناب خورشید اعظم شمسی، ڈپٹی کنوینر عبدالغفار میمن، اراکین کاشف حسین قاضی، محمد زاہد جاوید، ناظم الدین شیخ اور عبدالصمد فاضلانی شامل تھے، جبکہ پاکستان ریلویز کی نمائندگی ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ، ڈپٹی ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ سکھر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریلویز لینڈ ریونیو نے کی۔اجلاس کے دوران وفد نے سکھر ایکسپریس (اپ) کی روانگی کا وقت رات 10:30 مقرر کرنے اور ڈاؤن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت ) گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابلِ قبول ہے، سکھر چیمبر کا شدید احتجاج، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد خالد کاکیزئی اور دیگر اراکین نے حکومت کی جانب سے گھریلو صنعتی صارفین پر گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور اس اقدام کو “گیس بم” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام اور صنعت دونوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوگرا کے نوٹس کے بعد پریس بیانیے میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ کے 400 اور نان پروٹیکٹڈ کیلئے 1000 روپے سے بڑھا کر 600 اور 1500 روپے کر دیے ہیں ، اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اور کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، 39 امیدواروں کے نوٹفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی، ہمارے سے نشستیں لے کر مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا، سپریم کورٹ فل بینچ بیٹھ کر ریوو کرتا تو ہمیں اعتراض نہ ہوتا۔ مزیدپڑھیں:سوات: ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے دوران ملک بھر میں گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعت کے لیے قیمتوں میں اوسطاً 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ۔ گھریلو صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز میں معمولی رد و بدل کیا جائے گا، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے چینی درآمد سے متعلق تجویز پر غور کیا۔ ای سی سی نے اجلاس کے دوران چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ، چینی کی درآمد کے لیے 10 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی، کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والی پی پی پی قیادت نے چیئرمین کو امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے کی مبارک باد دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے مختلف راہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والی پی پی پی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کامیاب سفارتی دورے کی مبارک باد دی۔ بلاول...

ہمیں اولمپک تحریک کے اقدار اور توانائی کو برقرار رکھنا ہوگا، صدر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کرسٹی کوینٹری
بیجنگ : کرسٹی کوینٹری نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی نئی صدر کا عہدہ باضابطہ طور پر سنبھالنے کے بعد چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ یہ ان کا آئی او سی کی صدارت سنبھالنے کے بعد پہلا میڈیا انٹرویو تھا ۔منگل کے روزاس موقع پر انہوں نے کہا کہ ” آج کی تقریب حوصلہ افزا، خوشی اور جذبات سے بھری ہوئی ہے۔ یہ صدر باخ کی بارہ سالہ خدمات کا ایک خراج تحسین ہے اور مستقبل کی بہترین شروعات ہے۔ میں آئندہ سالوں میں بہتر کام کرنے کی منتظر ہوں”۔ کرسٹی کوینٹری نے مزید کہا کہ ہمیں اولمپک تحریک کے اقدار اور توانائی کو برقرار رکھنا ہوگا؛ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا مضبوطی سے...

چین کا اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 21 سے 22 جون تک اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 51 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لئے چین کی کوششوں اور اسلامی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی جامع ترقی کو سراہا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی قرارداد میں چین کے ساتھ دوستی کے متن کو چھٹی مرتبہ شامل کیا گیا ہے اور چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔منگل کے روز ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں چین اور اسلامی ممالک اور او آئی سی کے ساتھ تعاون میں نتیجہ خیز نتائج...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ چین اب ایران سے تیل خرید نا جاری رکھ سکتا ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اُمید ہے چین امریکہ سے بھی خوب تیل خریدے گا، ایسا ممکن بنانا کہ چین ایران سے تیل خرید سکے میرے لیے بڑے اعزاز کی بات تھی۔

چیئرمین سینیٹ کی عطا الرحمٰن مینگل پر قاتلانہ حملے کی مذمت، صاحبزادے کی وفات پر میر نصیر مینگل سے تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان و سابق سینیٹر میر محمد نصیر مینگل کے صاحبزادے عطا الرحمٰن مینگل پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے مذمتی بیان میں واقعے کو افسوسناک اور دلخراش قرار دیتے ہوئے دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔(جاری ہے) چیئرمین سینیٹ نے میر محمد نصیر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس افسوس ناک واقعے پر دکھ وغم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اہلِخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں...
مارکو روبیو نے سی بی ایس نیوز کے پروگرام فیس دی نیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرتا ہے تو سب سے پہلے چینی حکومت کو غصہ آنا چاہیے، کیونکہ ان کا بہت زیادہ تیل وہاں سے آتا ہے، اس کے نتائج نہ صرف امریکا بلکہ باقی دنیا کی معیشتوں کے لیے بھی تباہ کن ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیےایران پر دباؤ ڈالے، انہوں یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنا ایران کے لیے معاشی خودکشی کے مترادف ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چین پر زور دیا...
مارکو روبیو نے سی بی ایس نیوز کے پروگرام فیس دی نیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرتا ہے تو سب سے پہلے چینی حکومت کو غصہ آنا چاہیے، کیونکہ ان کا بہت زیادہ تیل وہاں سے آتا ہے، اس کے نتائج نہ صرف امریکا بلکہ باقی دنیا کی معیشتوں کے لیے بھی تباہ کن ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیےایران پر دباؤ ڈالے، انہوں یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنا ایران کے لیے معاشی خودکشی کے مترادف ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چین پر زور دیا...
بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے نشاندہی کی کہ چین روس کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری کو بڑھانے، توانائی کے شعبے میں عملی تعاون کو گہرا کرنے، متعلقہ منصوبوں کی تعمیر کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی ترقی اور بحالی کی حمایت کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین اور روس کو مضبوط جامع تزویراتی تعاون کے ساتھ بین الاقوامی اخلاقیات کو برقرار رکھنا چاہئے ، ڈبلیو ٹی او کی مرکزیت پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کی...
بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے مکمل اجلاس میں شرکت کی اور ’’تمام انسا نوں کی مشترکہ اقدار کو بروئے کار لانا اور کثیر القطبی دنیا کو فروغ دینا‘‘کے عنوان سے خطاب کیا۔ ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ 10 سال قبل صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے عام مباحثے میں اپنی اہم تقریر میں یہ خیال پیش کیا تھا کہ امن، ترقی، عدل، انصاف، جمہوریت اور آزادی تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار اور اقوام متحدہ کے بلند مقاصد ہیں۔ ہمیں تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے اوربروئے کارلانے کی ضرورت ہے، ایک مساوی، منظم اور...
چین اور روس کو بین الاقوامی اخلاقیات کو برقرار رکھنا چاہئے، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے نشاندہی کی کہ چین روس کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری کو بڑھانے، توانائی کے شعبے میں عملی تعاون کو گہرا کرنے، متعلقہ منصوبوں کی تعمیر کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی ترقی اور بحالی کی حمایت کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین اور روس کو مضبوط جامع...
تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے مکمل اجلاس میں شرکت کی اور “تمام انسا نوں کی مشترکہ اقدار کو بروئے کار لانا اور کثیر القطبی دنیا کو فروغ دینا” کے عنوان سے خطاب کیا۔ہفتہ کے روز ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ 10 سال قبل صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے عام مباحثے میں اپنی اہم تقریر میں یہ خیال پیش کیا تھا کہ امن، ترقی، عدل، انصاف، جمہوریت اور آزادی تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار اور اقوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 11 کھرب کے وسائل بچیں گے، 8 کھرب سے زیادہ قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہوں گے، پاکستان کا قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے،جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کو اولین ترجیح دی ہے‘پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیمز کے منصوبوں کو قبل از وقت مکمل کرناچاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت میں بارودی سرنگیں بچھائی جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں‘ اگر آئی...

چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی مصنوعات پر صفر ٹیرف نافذ کرے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین-افریقہ تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لئے کو آڈینیٹرز کے وزارتی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور اعلان کیا کہ چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی مصنوعات پر صفر ٹیرف نافذ کرے گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس کی افتاحی تقریب میں شرکت کی اور چین کی طرف سے چین-افریقہ تعاون کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے پانچ نکاتی تجویز پیش کی۔ فریقین نے گلوبل ساؤتھ کے اتحاد اور تعاون کے تحفظ کے لئے چھانگ شا اعلامیہ جاری کیا اور چین-افریقہ تعاون فورم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر چیمبر آف کامرس کے وفد کی سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات.، عید کے تیسرے روز سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر محمد خالد کاکیزئی کی قیادت میں نائب صدر ملک اویس رئیس اور سابقہ صدر عامر علی خان غوری پر مشتمل وفد نے سینئر سیاستدان و رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ملاقات میں سکھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، سیپکو کی ناقص کارکردگی سے پیدا ہونے والی عوامی پریشانیوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بجٹ کے ممکنہ اثرات...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر و سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر عباس آفریدی ملنسار اور مخلص انسان تھے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں امریکہ کے نئے سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈیوڈ پاؤنڈ کا اپنے نئے عہدے پر خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک قابل اعتماد رابطہ کار، اختلافات کے ثالث اور چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت ایک اہم اور نازک موڑ پر ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے تقریباً نصف صدی کے اتار...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی۔ ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں درخواست گزار رئیس منیر احمد اور ان کے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا تھا، مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ 6 دسمبر 2023 کو ایوارڈ ہو چکا ہے، جبکہ آج مئی...
چین ملائیشیا کے حوالے سے قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم بیجنگ () چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر شی جن پھنگ نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور فریقین نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک سمت کا تعین کیا۔ چین اس تاریخی دورے کے اہم نتائج کو عملی جامہ پہنانے، باہمی احترام اور اعتماد کی پاسداری، ایک دوسرے کو مساوی سمجھنے اور فائدہ مند تعاون بڑھانے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں...

"سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی" بھارتی وزیراعظم مودی پاکستانی عوام کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی عوام کو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں جس کی انٹرنیٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ انتخابی جلسے میں موجود شرکاء اپنے ملک کے وزیراعظم کے احمقانہ بیانات پر نعرہ بازی کرتے رہے۔ انٹرنیٹ پر ایک جلسے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نریندرا مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے چھٹکارے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوان کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی ۔۔۔"۔ اس کے بعد سامنے بیٹھے ہجوم کی نعرہ...

موڈیز کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنا چین کی معیشت کے روشن مستقبل کی مثبت عکاسی ہے،چین کی وزارت خزانہ
بیجنگ :چین کی وزارت خزانہ کے حکام نے موڈیز کے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی سے چین کی حکومت نے جامع میکرو اکنامک ریگولیٹری پالیسیز نافذ کی ہیں، اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، مارکیٹ کی توقعات اور اعتماد مستحکم ہے، اور قرضوں کی درمیانی اور طویل مدتی پائیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ موڈیز کا چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ چین کی معیشت کے روشن مستقبل کی مثبت عکاسی کرتا ہے۔فی الحال اقتصادی عمل میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔ اس پس منظر میں، چین کی معیشت نے ایک اچھا آغاز کیا...
سکھر تعلیمی بورڈ(فائل فوٹو)۔ سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر زاہد چنڑ کو چیئرمین سکھر بورڈ مقرر کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ سکھر بورڈ کے چیئرمین رفیق احمد پل نے دو سال مکمل ہونے پر عہدے کا چارج چھوڑ دیا اور عدالت میں اپنے کیس کی پیروی نہیں کی جس کے بعد ان کی درخواست نمٹادی گئی۔ واضح رہے کہ پروفیسر زاہد چنڑ کو سرچ کمیٹی کی جانب سے چیئرمین سکھر بورڈ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔تاہم چیئرمین بورڈ رفیق پل کی جانب سے عدالت میں کیس اور اسٹے ملنے کے باعث پروفیسر زاہد چنڑ کی تقرری روک دی گئی تھی۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کاسینئر صحافی طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ء چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی اور ایڈیٹر روزنامہ ممتاز، طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی محمد اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم محمد اسلم کی وفات کو سوگوار خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں طارق محمود سمیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ Post Views: 4
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سکھر کے خلاف حکام کو قانون کے مطابق انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔اینٹی کرپشن کی انکوائری کے خلاف چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ سکھر رفیق احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ و دیگر سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ سکھر کو دو سال کےلیے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، کیا ہمیشہ کےلیے بورڈ سے چپکے رہنا چاہتے ہیں؟جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف کرپشن کرنے کےلیے بیٹھے ہیں، قوم کےلیے کیا خدمت کر رہے ہیں، ہمیں نہیں پتہ۔انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ کیا حال کر دیا ہے، تعلیم کا بیڑا...
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی حکام کے مطابق پاکستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی۔ حکام کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والی 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں جبکہ بنوں سے تعلق رکھنے والے 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو پولیو کی تصدیق ہوئی۔ وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ لکی مروت کی بچی کا تعلق یو سی بخمل احمد زئی سے ہے، بنوں کے متاثرہ بچے کا تعلق یو سی سین ٹنگہ، تحصیل وزیر سے ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا سے 5، سندھ سے 4، پنجاب سے 1 پولیو...
چین نے بھارت پر کاری ضرب لگاتے ہوئے نئی دہلی کے زیرِ قبضہ اروناچل پردیش کو زنگنان کا نام دیتے ہوئے اسے اپنا علاقہ قرار دے دیا ہے۔ اور زنگنان کے 27 مقامات کے نام بھی تبدیل کر دیئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی حکومت نے زنگنان (اروناچل پردیش) کے مقامات کے نام تبدیل کرنا چینی خود مختاری ہے، زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے، ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارے اندرونی معاملات میں شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے، ایسا کرنے کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔بھارت زنگنان کو...
پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد چین نے بھی بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا، چینی حکومت نے زنگنان کے مقامات پر کم از کم 27 سرحدی علاقوں کو چینی نام دے کر اسے اپنی خودمختاری قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے، ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارےاندرونی معاملات کا حصہ ہے، یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا، اقدام کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔ بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے، چین زنگنان کو جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے،...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جنید اکبر کو بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔چند گھنٹے قبل ہی جنید اکبر نے پارٹی قیادت کو اپنا چیئرمین پی اے سی کے عہدے کا استعفیٰ ارسال کرنے کی تصدیق کی تھی۔ جنید اکبر کی چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفے کی تصدیقجنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے عہدے سے متعلق استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو استعفیٰ بھیجنے والے جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔بیرسٹر گوہر نے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ جنید اکبر سے استعفیٰ لینے کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید رکھنے کو غلط قرار دے دیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ ملک جنگی صورتحال میں ہے اور پی ٹی آئی اب بھی حکومت پر تنقید کر رہی ہے، کیا آپ ان کو سمجھانے میں یا مذاکرات میں کوئی کردار ادا کریں گے؟۔ جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، وہ بھی ملک کے لئے لڑنے کی بات کرتے ہیں، حکومت بھی لڑنے کی بات کرتی ہے، ان کا لیڈر جیل میں ہے، کارکنان بھی جیل میں ہیں، ان کو لگتا ہے کہ باہر آنے سے ملک...
مولانا فضل الرحمان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید رکھنے کو غلط قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید رکھنے کو غلط قرار دے دیا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ ملک جنگی صورتحال میں ہے اور پی ٹی آئی اب بھی حکومت پر تنقید کر رہی ہے، کیا آپ ان کو سمجھانے میں یا مذاکرات میں کوئی کردار ادا کریں گے؟۔جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، وہ بھی ملک کے لئے لڑنے کی بات کرتے ہیں، حکومت بھی...
ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں دونوں فریقوں نے کہا کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...
اسلام آباد / نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ اس جھڑپ میں چین کے تیار کردہ پاکستانی جے-10 لڑاکا طیارے اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیارے ایک دوسرے کے مدِمقابل آئے، جسے عالمی ماہرین آئندہ جنگی حکمت عملیوں اور فضائی ٹیکنالوجی کی جانچ کے لیے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔ پاک فوج کے مطابق، پاکستانی فضائیہ نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے 5 بھارتی طیارے مار گرائے جن میں 3 رافیل طیارے شامل تھے۔ امریکی ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستانی پائلٹوں نے دو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔ جھڑپ کے دوران 125 سے زائد طیارے شریک...

پاکستان ہمارا بھائی ہے اور اسکی خودمختاری کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، کسی بھول میں نہ رہنا ،، چینی پروفیسر نے بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا دیں
بیجنگ(نیوز ڈیسک) معروف چینی ماہرِ امور خارجہ اور سابق چینی رہنما ڈینگ شیاوپنگ کے مترجم پروفیسر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو چین پاکستان کا مکمل دفاع کرے گا۔پاک بھارت کشیدگی سے چند دن قبل بھارتی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اتحادی اور آہنی بھائی ہیں۔ کوئی بھی اس اتحاد کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھے۔ اگر پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو چین ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں کے بعد بھی مکمل اور...
سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آوٹ رکھنے کا حکم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آوٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آوٹ رہے گا۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہائشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا جبکہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں.(جاری ہے) پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا ہے اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا اور دونوں چین...
بھارتی حکومت کی جانب سے ایک نیا بزدلانہ اقدام سامنے آیا ہے جس میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر کیے جانے والے اس فیصلے میں پاکستان کے معتبر نیوز چینلز ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز بھی شامل ہیں۔ On the recommendations of the Ministry of Home Affairs, the Government of India has banned the 16 Pakistani YouTube channels including Dawn News, Samaa TV, Ary News, Geo News for disseminating provocative and communally sensitive content, false and misleading narratives and… pic.twitter.com/AusR1fCkvN — ANI (@ANI) April 28, 2025 بھارتی حکام نے یہ پابندی اس بنیاد پر لگائی ہے کہ ان چینلز نے...
چیئرمین کشمیر پیس فورم یورپ نے انڈیا کو انتباہ کیا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے چیئرمین زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا بھر اور خطے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہمشہ ہماری کوشش اور خواہش رہتی ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ نریندر مودی اسے ہماری کمزوری سمجھاتا ہے، پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر گھروں کی تلاشی شروع کی گئی، کاروبار کو مسمار کیا جا رہا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دوسرا بھارت کی طرف سے بغیر ثبوت پاکستان پر...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی آج سکھر میں روہڑی انٹرچینج کے قریب عوامی جلسہ منعقد کرے گی۔پی پی پی کے سکھر میں عوامی جلسے کے لیے قومی شاہراہ روہڑی انٹرچینج کے قریب پنڈال سج گیا، جس میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں رکھی گئی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماء جلسے سے خطاب کریں گے۔ کینالز پر قیدی نمبر 420 کی حکومت ختم کی، وفاق نیا منصوبہ روکے ورنہ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاولحیدر آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول... جلسہ گاہ سے چند کلو میٹر دور دھرنے پر بیٹھی وکلاء برادری جلسے میں شرکت کی دعوت مسترد کر چکی ہے۔ پی پی پی رہنماء ناصر حسین کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل 2025)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی کو جرات نہیں ہونی چاہئے،پاکستان بھارت کو بھرپور ردعمل دے گا، انڈیا نے غیرذمہ دارانہ رویہ اپنایا،پاکستان دنیا میں امن چاہتا ہے، بھارت اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے، دنیا نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ جو بھارت کرے گا ویسا ہی جواب دیں گے۔بھارت نے ایکشن لیا تو ہماری مکمل تیاری ہے۔ بھارت کے اعلانات میں غیر سنجیدگی نظر آتی ہے۔ دہشت گردی واقعہ کا غصہ اس طرح نکالنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اگر شواہد ہیں تو پیش کرے۔ قومی سلامتی...
کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں پہنچ رہی ہیں، روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے۔ صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور ساکھ کو شدید...
صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم کرتے ہیں، لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے، حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہو رہی ہے، راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں پہنچ رہی...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ارسلان اسلام شیخ کو ہدایت کی کہ سکھر کے عوام سے رابطے میں رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سکھر کے شہریوں کے تمام بلدیاتی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین کو 25 اپریل کو کینال منصوبوں کے خلاف سکھر میں پاکستان پیپلز...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر)پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان انکھ مچولی کا کھیل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ،بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ اڈیالہ جیل کے باہر اکیلی بیٹھ گئیں اور پھر انکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی کہ پی ٹی آئی راہنماؤٔں پر تنقید کا نہ ختم ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا،اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین سے ملاقاتوں کا فارمولا تو طے ہے مگر اس عدالتی فارمولے پر عمل کم ہی ہوتا ہے ،دونوں اطراف سے اس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ،علیمہ خان کی ملاقات تو نہ ہوسکی مگر متنازعہ سمجھے جانے والے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ بانی چیئرمین سے ملاقات بھی کر بیٹھے جبکہ علیمہ خان سمیت پی...
پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر پانچواں مذاکراتی دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلا م آباد (سب نیوز)پاکستان اور چین کے درمیان سمندری تعاون پر ڈائیلاگ کا پانچواں دور 15 اپریل کو بیجنگ میں ہوا۔ مذاکرات میں سمندری شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسفک)عمران احمد صدیقی اور عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ سرحدی اور سمندری امور کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لیانگ نے کی۔ دونوں فریقوں نے بات چیت کے چوتھے دور کے بعد سے اپنے تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں...
پاکستان اور چین کے مابین میری ٹائم کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات کا پانچواں دور چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا۔ ان مذاکرات میں پاکستان کی وزارت خارجہ (ایشیا-پیسفک) کے ایڈیشنل سیکریٹری عمران احمد جبکہ چین کی وزارت خارجہ کے ‘باؤنڈری اینڈ اوشیئن افیئرز ڈیپارٹمنٹ’ کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لیانگ شریک ہوئے۔ دونوں فریقین نے ان مذاکرات کے چوتھے دور سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور سراہا۔ انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی، سمندر سے جڑے معیشت، سائنس اور ماحولیات سے متعلق مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیے: میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دونوں ممالک کے حکام نے...
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ نے وزیراعظم آفس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا خصوصی انٹرویو کیا۔انور ابراہیم نے انٹرویو کے دوران چین ملائیشیا تعلقات کی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ دورہ چین ملائیشیا تعلقات کی ترقی میں ایک نئی بلندی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ثقافت اور تہذیب کے ویژن سے مکمل طور پر متفق ہیں۔ صدر شی جن پھنگ گہرے انسانی جذبات کے حامل رہنما ہیں۔ دنیا کو مشترکہ خوشحالی حاصل کرنے کے لئے تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے اور اختلافات کو ختم کرنے کی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے پارٹی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آؤٹ لائن مرتب کی ہے اگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہونے ہیں تو اس کو بیک چینل رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے عوام میں اچھا تاثر نہیں جاتا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ مذاکرات ناگزیر ہیں ملک کی بہتری کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں، اگر پارٹی کی اجازت نہ ہو تو اعظم سواتی کوئی مذاکرات نہیں کر سکتے، ہم کسی ڈیل کے لیے مذاکرات نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ٹیرف کے معاملے پر اپنی اصلاح نہ کی تو پھر اس کا آخری حد تک مقابلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیرف وار: امریکا اور چین میں تنازع شدت اختیار کر گیا چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس کو غیر ملکی تجارت کو درپیش چیلنجز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم غیر یقینی صورتحال کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین غیر ملکی تجارت خطرات، چیلنجز سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا مؤقف واضح اور مستقل ہے کہ بات چیت کادروازہ کھلا ہے مگر یہ عمل باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے نہ بلیک میلنگ،...
---فائل فوٹو بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری کل 10 اپریل بروز جمعرات پاکستان پہنچیں گے۔سیکریٹری متروکہ وقف بورڈ فرید اقبال کے مطابق حکومت نے خصوصی طور پر 6751 یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ایک گروپ پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر سے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گا۔سیکریٹری فرید اقبال کے مطابق دوسرا گروپ واہگہ بارڈر سے گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور روانہ ہو گا۔
کیف: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی افواج نے مشرقی علاقے ڈونیسک میں روسی فوج کے لیے لڑنے والے چین سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ان افراد کے قبضے سے ذاتی شناختی کارڈ، بینک کارڈز اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں، جبکہ ایک چینی باشندے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں وہ مینڈیرن چینی زبان میں بات کرتا نظر آ رہا ہے۔ زیلنسکی کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ روسی فوجی یونٹس میں مزید چینی شہری بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "یہ لوگ یوکرین کی سرزمین پر، ڈونیسک کے محاذ پر...
چینی وزیر خارجہ کا کھم تھائی سیفندون کے انتقال پرچین میں لاؤ س کےسفارت خانے میں اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر وانگ ای نے چین میں لاؤس کے سفارت خانے میں لاؤس کےسابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور وہاں موجود کتاب میں تعزیتی تاثرات درج کئے ۔ لاؤس کے سفارتخانے نے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر وانگ ای کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ کھم تھائی سیفندون پرانی نسل سے تعلق رکھنے والے لاؤ...
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ادارے رومانوی تعلق کے حوالے سے سخت ضوابط رکھتے تھے، جس کو ایک غیر قربتی پالیسی کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم سرد جنگ کے بعد سے عوامی سطح پر اس پر بات نہیں ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے چین میں موجود سرکاری حکام اور ان کے رشتہ داروں کو چینی شہریوں کے ساتھ رومانوی اور جنسی تعلق قائم کرنے سے روک دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس معاملے سے براہ راست واقفیت رکھنے والے چار افراد میں سے دو نے اے پی سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی امریکی سفیر نکولس برنز کے چین سے روانہ ہونے سے کچھ دیر پہلے نافذ کی گئی تھی۔...
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت تھونگلون کو ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا، جس میں لاؤس کے سابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔ شی جن پھنگ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کھم تھائی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عوام کے قریبی ساتھی اور دوست تھے، جنہوں نے چین اور لاؤس کے درمیان پارٹی اور ریاستی سطح پر تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین کی پارٹی،...
بسکٹ سرپرائز اجزاء: ٭ چاکلیٹ بسکٹ ایک پیکٹ ٭ ونیلا کسٹرڈ پاوڈر دو کھانے کے چمچے ٭ دودھ آدھا کلو ٭ چینی چار کھانے کے چمچے ٭ اخروٹ حسب ضرورت ٭ چاکلیٹ بار درمیانے دو عدد ٭ دودھ دو سے تین کھانے کے چمچے ترکیب: شیشے کی شفاف چوکور ڈش لے لیں۔ اس میں تمام بسکٹ کی ایک تہہ بنالیں۔ پھر ایک دیگچی میں دودھ اور چینی کو ملا کر پکائیں۔ ایک ابال آجائے تو کسٹرڈ پاؤڈر میں پانی ملا کر دودھ میں شامل کرکے چمچا چلاتی رہیں اور اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہونے لگے تو چولہا بند کردیں۔ پھر تھوڑا ٹھنڈا کرکے بسکٹ کے اوپر احتیاط سے ڈالیں۔ اخروٹ کو چھیل کر...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے میانمار کے رہنما مین آنگ ہلینگ کے نام میانمار میں آنے والے زلزلے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میانمار میں شدید زلزلے پر انہیں گہرا دکھ ہوا ہے جس سے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، زخمیوں اور متاثرین کے لیے پر خلوص ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر شی نے کہا کہ چین اور میانمار ہم نصیب معاشرے میں دکھ سکھ کے شریک ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارہ پایا جاتا ہے ۔...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حکومت کے اِس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک بھر میں چینی کی فراہمی اور اِس کی قیمتوں کو ضابطے میں رکھنے کے عمل کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں اِس کی قیمتیں مستحکم رکھنے اور صارفین کیلئے مناسب نرخوں پر اس کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے اِس عزم کا اظہار آج(جمعہ) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ملک کے اندر چینی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹیوں کے ساتھ پہلے طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری اور ان کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔
بیجنگ :چین کے وزیر خا رجہ وانگ ای نے فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر ایمینوئل بون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر حقیقی کثیر الجہتی، اقوام متحدہ کی حیثیت، بین الاقوامی تجارتی نظام اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ موجودہ حالات میں چین اور یورپی یونین کے لیے مخصوص اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنا مثبت اور بڑی اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ فرانس چین کے ساتھ مل کر یکجہتی اور تعاون کا مثبت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ شکر کی برآمد سے مسئلہ میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور درآمد شدہ شکر کو معاشی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد صارفین کو مناسب نرخوں میں چینی فراہم کرنا ہے۔ دوسری...
اسلام آباد (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ شکر کی برآمد سے مسئلہ میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور درآمد شدہ شکر کو معاشی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد صارفین کو مناسب نرخوں میں چینی فراہم...