Daily Mumtaz:
2025-11-03@10:34:16 GMT

حکومت پی ٹی آئی میں نہ ختم ہونیوالی آنکھ مچولی جاری

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

حکومت پی ٹی آئی میں نہ ختم ہونیوالی آنکھ مچولی جاری

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان انکھ مچولی کا کھیل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ،بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ اڈیالہ جیل
کے باہر اکیلی بیٹھ گئیں اور پھر انکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی کہ پی ٹی آئی راہنماؤٔں پر تنقید کا نہ ختم ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا،اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین سے ملاقاتوں کا فارمولا تو طے ہے مگر اس عدالتی فارمولے پر عمل کم ہی ہوتا ہے ،دونوں اطراف سے اس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ،علیمہ خان کی ملاقات تو نہ ہوسکی مگر متنازعہ سمجھے جانے والے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ بانی چیئرمین سے ملاقات بھی کر بیٹھے جبکہ علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی کی لیڈر شپ گرفتار ہو چکی ،دوسری جانب وزیر اعلی گنڈا پور مزاکرات کی بات بھی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان ملک کے لیئے مزاکرات پر تیار ہیں تاہم جن سے مزاکرات ہونے ہیں انکی گفتگو کل اورسیز کنونشن میں سب نے سن لی ، گنڈا پور ایک زبان سے مزاکرات کی بات کرتے ہیں تو اسی وہ اسی زبان سے وہ دھمکاتے بھی ہیں کہ ڈنڈے کے زور پر حکومتیں نہیں چل سکتیں ،اب سمجھنا یہ ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواء کسے مخاطب ہیں ،دوسری جانب امریکی کانگرس مینز کا دورہ بھی پی ٹی آئی کے لیئے ثمر آور ثابت نہیں ہوا ہے اور کسی بھی ملاقات میں انہوں نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیئے کوئی بات نہیں کی ،مولانا فضل الرحمن کے ساتھ گرینڈ الائنس کی بات تو کی جا رہی ہے ،مگر مولانا فضل الرحمن تو اس موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں کہ خیبر پختونخواء میں انکے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اس صورتحال میں گرینڈ اپوزیشن الائنس بننا ابھی مشکل نظر آتا ہے ،پاکستان تحریک انصاف بھی دوہری مشکلات سے دوچار پر پارٹی اور پارلیمنٹ میں عہدے رکھنے والوں اور بغیر عہدوں کے راہنماؤٔں کی سوچ میں فرق عیاں ہے جس سے پی ٹی آئی کی جہدوجد کو نقصان پہنچ رہا ،وزیر اعلی خیبر پختونخواء کی نسبت وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی کارکردگی پر فوکس ہیں ،تین روزہ پنجاب کلچر کی تقریبا ت اس لحاظ سے بھی اہم ہیں کہ پوری دنیا میں پنجابی کلچر کو فروغ ملے گا تاہم انہیں چاہیے کہ لاہور سے باہر بھی نکلیں اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ایسے پروگرامز کریں ،پنجاب کلچرل پروگرامز میں یہ امر حیرت انگیز ہے کہ پنجاب کابینہ میں بیٹھے راہنمائپنجاب کے روایتی لباس کے بجائے کوٹ پینٹ میں بیٹھے نظر آئے ،اسی برح وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہسپتالوں کے دورے میں بھی صرف لاہور پہ فوکس نہیں کرنا چاہیے بلکہ لاہور سے باہر بھی بہت بڑا پنجاب ہے جس کی وہ وزیر اعلیٰ ہیں ۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی چیئرمین وزیر اعلی پی ٹی آئی ہیں کہ

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد  حق اور سچ  کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 
  • مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘
  • نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی