پاک-چین میری ٹائم کے شعبے میں مذاکرات کا پانچواں دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پاکستان اور چین کے مابین میری ٹائم کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات کا پانچواں دور چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا۔
ان مذاکرات میں پاکستان کی وزارت خارجہ (ایشیا-پیسفک) کے ایڈیشنل سیکریٹری عمران احمد جبکہ چین کی وزارت خارجہ کے ‘باؤنڈری اینڈ اوشیئن افیئرز ڈیپارٹمنٹ’ کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لیانگ شریک ہوئے۔
دونوں فریقین نے ان مذاکرات کے چوتھے دور سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور سراہا۔ انہوں نے میری ٹائم سیکیورٹی، سمندر سے جڑے معیشت، سائنس اور ماحولیات سے متعلق مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیے: میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
دونوں ممالک کے حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین میں تذویراتی شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی میری ٹائم تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے میری ٹائم سے جڑے مسائل پر مستقبل میں بھی رابطہ جاری، تعاون مضبوط کرنے اور دو طرفہ شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر چینی اور پاکستانی حکام نے مذاکرات کا چھٹا دور اگلے سال مناسب وقت پر رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: میری ٹائم
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاکستان بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ۔ ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔\932