وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے دوران ملک بھر میں گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعت کے لیے قیمتوں میں اوسطاً 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ۔

گھریلو صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز میں معمولی رد و بدل کیا جائے گا، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے چینی درآمد سے متعلق تجویز پر غور کیا۔

ای سی سی نے اجلاس کے دوران چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ، چینی کی درآمد کے لیے 10 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی، کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

فوجی عدالت سے سزا کیس،معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائوں کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کے لئے 10دن کی مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملٹری عدالت سے سزائوں کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں راحب محبوب کو 12سال قید کی سزا سنائی لیکن سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی گئی جو کہ قانونی طور پر ضروری ہے۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک وہ لائن کیوں نہیں پڑھی جس پر عمل درآمد کا کہا گیا تھا ،45دن گزر چکے ہیں، ابھی تک عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے وفاقی سیکرٹری قانون راجہ نعیم اختر کو طلب کیا جو عدالت میں پیش ہوئے، راجہ نعیم اختر نے بتایا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اس پر فیصلہ ہو جائے گا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر نے عدالت سے درخواست کی کہ عمل درآمد کے لئے مزید وقت دیا جائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ابھی تو کابینہ سے قانون کی منظوری ہونی ہے، عدالت دس دن کا وقت دے رہی ہے جس کے بعد دوبارہ پوچھیں گے، قانون بننے کے بعد اس درخواست کا فیصلہ ہو گا اسی لئے دس دن تک کی تاریخ دی جارہی ہے۔بعد ازاں کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • ایپل سے بھی بہتر فیچرز کے ساتھ چینی کمپنی کے 17 پرو اور 17 پرو میکس متعارف، قیمتیں کیا ہیں؟
  • سی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ
  • ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی
  • وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • فوجی عدالت سے سزا کیس،معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت
  • پنجاب سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی اجلاس، مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے
  • نیو کراچی میں گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون کی خود سوزی، دورانِ علاج دم توڑ گئی
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقات
  • استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی گئی
  •  سوئی ناردرن کا گھریلو صارفین سے ایل این جی پر درخواستیں لینے کا فیصلہ