بیجنگ :چین کی وزارت خزانہ کے حکام نے موڈیز کے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی سے چین کی حکومت نے جامع میکرو اکنامک ریگولیٹری پالیسیز نافذ کی ہیں، اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، مارکیٹ کی توقعات اور اعتماد مستحکم ہے، اور قرضوں کی درمیانی اور طویل مدتی پائیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ موڈیز کا چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ چین کی معیشت کے روشن مستقبل کی مثبت عکاسی کرتا ہے۔فی الحال اقتصادی عمل میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔ اس پس منظر میں، چین کی معیشت نے ایک اچھا آغاز کیا ہے جو مضبوط لچک اور بھرپور توانائی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے بیرونی ماحول کتنا بھی تبدیل ہو جائے، چین پختہ اعتماد کے ساتھ اپنے امور کو بخوبی انجام دے گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین کی

پڑھیں:

جس طرح کی کرکٹ کھیلی کریڈٹ پاکستان کو دیتا ہوں: مشتاق احمد

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس کا کریڈٹ پاکستان کو دیتے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے بعد مشتاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آغا سلمان نے بہت اچھا کھیلا۔سلمان کو کریڈٹ دیتا ہو جس طرح کی اس نے بیٹنگ کی۔ شاداب خان نے لمبے عرصے کے بعد شاندار پرفارمنس دی۔

انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہوتے ہی پچ میں بولرز کو مدد مل رہی تھی۔ اگر دو تین چھکے کے بعد آپ وکٹ لے لیتے ہیں تو مورال بلند ہوتا ہے۔ جب آپ 200 رنز کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں پھر بہت مشکل ہوتا ہے کے 13 یا 14 کا رن ریٹ لے کر چلنا۔ہم سیریز میں کم بیک کریں گے۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کے ورلڈکپ کے لیے کیسا کمبی نیشن بنانا چاہیئے۔اگلے میچز میں نجم الحسن شانٹو کو چانس ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے ایک سال سے بنگلادیش ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ دیکھا ہے کے بنگلادیش کے لوگ پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کہی بھی کھیل رہی ہو بنگلادیش کے لوگ بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جس طرح کی کرکٹ کھیلی کریڈٹ پاکستان کو دیتا ہوں: مشتاق احمد
  • چین ملائیشیا کے حوالے سے  قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم
  • چین  ملائیشیا کے حوالے سے  قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم
  • وزیراعظم کی ترکیہ اور ایران کی قیادت سے مثبت ملاقاتیں
  • خیبر پختونخوا میں روشن مستقبل اور سہارا کارڈ کا اجرا ، یتیموں ، بیواؤں کو ماہانہ 5 ہزار روپے ملیں گے
  • کے پی حکومت نے ’’روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ‘‘ کا اجرا کردیا
  • کے پی حکومت نے ’’روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ ‘‘ کا اجرا کردیا
  • خیبرپختونخوا: بیواؤں و یتیموں کے لیے سہارا و روشن مسقتبل کارڈز کا اجرا
  • بٹ کوائن مائننگ ،اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2ہزارمیگاواٹ بجلی مختص