میجر عدنان اسلم شہید قوم کے ہیرو ہیں، قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کیمونٹی کے وفد کی شہید میجر عدنان اسلم کی رہائش گاہ آمد ،
وفد کی شہید کے والدین اور اہلِ خانہ سے ملاقات ، پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شہید کے والدین کے بلند حوصلے کو خراجِ تحسین، شہید میجر عدنان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے زخمی حالت میں بھی اپنے ساتھیوں کا دفاع کیا اور اپنی جان قربان کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،
صدر ایف پی سی سی آئی نے شہید کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شہید بیٹے نے بہادری اور شجاعت کی نئی داستان رقم کی، آپ جیسے والدین کا حوصلہ اور عزم ہی قوم کی اصل طاقت ہے،
میجر عدنان اسلم شہید قوم کے ہیرو ہیں، ان کی عظیم قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ قوم شہداء کے خاندانوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 نامعلوم حملہ آور فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار کے علاقے تھارو مینگل گوٹھ کریم شاہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار صدام حسین (PC-4251) شہید ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکار ٹائر پینچر کی دکان پر موجود اپنی موٹرسائیکل کا پینچر لگوا رہا تھا۔اسی دوران سفید آلٹو کار میں سوار چار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی اور پولیس اہلکار کو شہید کرکے فرار ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوع سے 5 خولز 9 ایم ایم اور 1 خول 30 بور قبضہ پولیس میں لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے فی الفور ابتدائی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جائے وقوع سے تمام شہادتیں اکٹھی کی جائیں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہید اہلکار کے اہلخانہ سے ملاقات کی جائے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ پولیس کلنگز میں ملوث اب تک گرفتار ملزمان کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور اس واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک کسی ماہر اور باصلاحیت افسر کے سپرد کیا جائے۔