امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ چین اب ایران سے تیل خرید نا جاری رکھ سکتا ہے ۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اُمید ہے چین امریکہ سے بھی خوب تیل خریدے گا، ایسا ممکن بنانا کہ چین ایران سے تیل خرید سکے میرے لیے بڑے اعزاز کی بات تھی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل اور ایران دونوں سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس پر ان سے خوش نہیں ہوں۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو ان حملوں سے شدید دھچکا پہنچا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنا انتہائی تشویشناک صورت حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکا اور اسرائیل جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، تجزیہ کار

انہوں نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یہ ہرگز پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کے فوراً بعد ہی فضائی حملے شروع کر دیے۔ اسرائیل کو فوری طور پر اپنے پائلٹس واپس بلانے چاہییں، اور بمباری بند کرنی چاہیے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

ایران کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں اب مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں، اور وہ دوبارہ کبھی بھی اپنا ایٹمی پروگرام بحال نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا، مگر میڈیا کی جانب سے اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ امریکی صدر نے امریکی نیوز چینل سی این این کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہاکہ سی این این خبروں کے نام پر جھوٹ اور کچرا چلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل جنگ بندی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، تاہم اس کے بعد دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل ایران جنگ امریکی صدر جوہری صلاحیتیں ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل ایران کشیدگی، دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • چین اب ایران سے تیل خرید سکتا ہے،امید ہے امریکا سے بھی خریدے گا : ڈونلڈ ٹرمپ
  • چین اب ایران سے تیل خرید سکتا ہے اور اُمید ہے امریکہ سے بھی خریدے گا،امریکی صدر
  • ٹرمپ نے نیٹو سیکرٹری جنرل کا ذاتی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا
  • ٹرمپ نے نیٹو سیکریٹری جنرل کا نجی پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا
  • جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل اور ایران دونوں سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر نے جنگ بندی کے لیے کس ملک سے مدد مانگی؟
  • ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہوگئے، صدر ٹرمپ کا اعلان
  • دوسرے ملکوں کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا کیاامن انعام کا مستحق ہو سکتا ہے؟ (مفتی تقی عثمانی)