پاکستان شوبز کی اداکارہ رمشا خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں فلم ’لو گرو‘ کے وائرل گانے سے شہرت سمیٹنے والی اداکارہ رمشا خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں تاہم اس مرتبہ فلم میں ان کی ڈانس پرفارمنس نہیں بلکہ سالگرہ بولڈ لباس میں منانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

31 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا آف شولڈر شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial)


ایک صارف نے لکھا کہ اگر شہرت کمانی ہے تو صحیح طرح کماؤ ایسے کپڑے پہننا ضروری تو نہیں۔

ایک صارف نے اداکارہ کو تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا کندھا گِر گیا ہے۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ دوسری علیزے شاہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ رمشا خان نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہوئے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر

پڑھیں:

جے شنکر مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، بھارتی صحافی کے مودی حکومت پر کڑے وار

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی سرکار کی سفارتی ناکامی اور گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ معروف بھارتی صحافی نے بے نقاب کردیا۔

مودی حکومت اور گودی میڈیا کیخلاف بھارت سے ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ وہیں بھارتی صحافیوں نے بھی مودی سرکار کے پول کھولنا شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی صحافی روش کمار نے نریندر مودی کی سفارتی ناکامیوں اور گودی میڈیا کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔

روش کمار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھاؤ اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے شنکر ایران اسرائیل کشیدگی پر ایک لفظ بھی نہ بول سکے۔
بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ایران اسرائیل کشیدگی پر مودی کا بزدلانہ مؤقف، دنیا بھر میں بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:میری مشاورت کے بغیر کے پی کا بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا، عمران خان

متعلقہ مضامین

  • جے شنکر مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، بھارتی صحافی کے مودی حکومت پر کڑے وار
  • کلب ورلڈکپ کے دوران پریزینٹر کےمختصر لباس نے نئی بحث چھیڑ دی
  • خواجہ آصف کو ’ہائبرڈ نظام‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا
  • کلب ورلڈکپ کے دوران پریزینٹر کے نامناسب لباس نے نئی بحث چھیڑ دی
  • کلب ورلڈکپ کے دوران پریزینٹر کے “نامناسب لباس” نے نئی بحث چھیڑ دی
  • سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے حجاب کرنا شروع کردیا، تصاویر وائرل،سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
  • معروف پاکستانی اداکارہ کا حجاب لینے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا کہا؟
  • مشہور پاکستانی اداکارہ نے حجاب کرنا شروع کردیا، تصاویر وائرل
  • اداکارہ اُشنا شاہ کا بولڈ انداز، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا