Jasarat News:
2025-10-04@20:13:38 GMT

ضلع سکھر کامالی بجٹ خسارے کے باوجود اکثر رائے سے منظور

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل سکھر کا مالی سال2025-26ء کیلئے 19کروڑ 21 لاکھ 51 ہزار 994 روپے خسارہ منظور کر لیا گیا، چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ضلع کونسل سکھر کے ہال میں مالی سال2025-26ء کا بجٹ پیش کیا، جو اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔ چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2025-26ء کا بجٹ تمام اراکین کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ بجٹ 2025-26ء میں آمدنی کا تخمینہ 5 ارب 12 کروڑ 79 لاکھ 27 ہزار روپے رکھا گیا ہے، جبکہ اخراجات کا تخمینہ 5 ارب 32 کروڑ 79 ہزار 576 روپے رکھا گیا ہے۔ بجٹ کا خسارہ 19 کروڑ 21 لاکھ 51 ہزار 994 روپے ہے۔ اسی طرح مالی سال 2024-25ء کی آمدنی کا تخمینہ 560.

433 ملین، ضلع کونسل کی دکانوں کا کرایہ اور پراپرٹی ٹیکس 1.522 ملین، گزشتہ سال کی بچی ہوئی رقم 4.89 ملین، جبکہ کل آمدنی کی رقم 566.849 ملین ہے۔ چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے خطاب میں مالی سال 2024-25ء کے اخراجات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کے لیے 275.940 ملین، پنشن کے لیے 80.134 ملین، ریٹائرمنٹ کی مالی معاونت کے لیے 27.95 ملین، ضلع کونسل کے دیگر اخراجات 68.24 ملین، ترقیاتی کاموں کے لیے 111.90 ملین، جن میں کل 564.79 ملین رقم خرچ ہوئی۔ چیئرمین ضلع کونسل نے مالی سال 2025-26ء کی متوقع آمدنی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت سے ملنے والے ضلع آکٹرائی ٹیکس میں 1120.866 ملین، کونسل کی دکانوں کا کرایہ اور پراپرٹی ٹیکس 5 ملین، حکومت سے متوقع اسپیشل گرانٹ 4000 ملین، جبکہ کل آمدنی کی رقم 5127.793 ملین ہے۔ اس اجلاس میں مالی سال 2025-26ء کے متوقع تخمینے کی تفصیل، اخراجات کی تفصیل، چیئرمین اور وائس چیئرمین کی سیکرٹریٹ کے لیے مختص اخراجات، آفس برانچ، دیگر اخراجات، گرانٹس اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص رقم کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کونسل کی جانب سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت شہریوں کی تفریح کے لیے ایک ریزورٹ کا منصوبہ بھی رکھا گیا ہے۔ ضلع چیئرمین نے اجلاس کو بتایا کہ رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے ایک رو کی تعمیر کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سکھر کی جانب سے جنوجی روڈ، سکھر جم خانہ، ضلع کے 300 پرائمری اسکولوں کے لیے واش رومز کی سہولت، واکنگ ٹریک روہڑی اور ذہین و ضرورت مند طلبہ کے لیے اسکالرشپ کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، جن پر مشترکہ مشاورت سے غور کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ضلع کونسل سکھر کے اراکین نے اوپن فورم کے دوران تعلیم، صحت، ترقی، امن و امان، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹنگ کے علاوہ ضرورت مند خواتین کے لیے سلائی مشینوں، سولر پلیٹوں، کمیونٹی سطح پر کمپیوٹر سینٹر، لائبریری کے قیام، طلبہ کے لیے لیپ ٹاپس کی فراہمی اور دیگر عوامی سہولیات کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں وائس چیئرمین ضلع کونسل اختر خان مہر، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو، ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل، سندھ رینجرز کے کرنل عاطف اقبال خٹک، متعلقہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیئرمین ضلع کونسل ضلع کونسل سکھر مالی سال کی تفصیل گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

غزہ ملین مارچ پوری قوم کی آواز ہے‘ مدثرانصاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے کہا ہے کہ 5اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر غزہ ملین مارچ پوری قو م کی آواز ہے‘ ضلع غربی خصوصاً اورنگی ٹاؤن کے عوام بڑی تعداد میں اس ملین مارچ میں شرکت کرے اہل غزہ اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے رضاکاروں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔ ان خیالات کااظہار مدثر حسین انصاری ودیگر ضلعی رہنماؤں نے ضلع غربی میں مختلف مقامات پر نماز جمعہ کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پراحتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان احتجاجی مظاہر وں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عوام نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت
کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے۔ عوام نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے اور غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے کلمات درج تھے۔مدثر حسین انصاری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امدادی کارکنوں پر حملہ اسرائیل کی بربریت کا کھلا ثبوت ہے۔ جماعت اسلامی ضلع غربی کے کارکنان اور عوام فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔امیر جماعت اسلامی ضلع غربی نے کہا کہ غزہ ملین مارچ پوری قوم کی آواز ہے اور یہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے عالمی برادری، او آئی سی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم اور فلسطین میں جاری نسل کشی کو فوری طور پر روکا جائے اور صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
  • غزہ ملین مارچ پوری قوم کی آواز ہے‘ مدثرانصاری
  • امیرجماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
  • وائس چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر منتخب کونسل کے 13 ویں باضابطہ (عام) اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • این ایچ اے کے مالیاتی خسارے میں 5 سال کے دوران تشویشناک حد تک اضافہ
  • حکومت سندھ اور متحدہ عرب امارات کے مابین زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • سکھر،ڈویلپمنٹ الائنس ،اسمال ٹریڈرز کی جانب سے سیپکو کیخلاف احتجاج
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 33 فیصد اضافہ
  • سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے تحت سیپکو کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ و ڈیڈکشن کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے
  • وزیر مذہبی امور کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات