2025-11-03@16:18:57 GMT
تلاش کی گنتی: 135

«کی تفصیل»:

    اسرائیل اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور ایمازون کے درمیان 2021ء میں طے پانے والے اربوں ڈالر کے ’پروجیکٹ نیمبس‘ معاہدے کی خفیہ تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ یہ بھی اس انکشافات کے مطابق اسرائیل نے ان کمپنیوں کو اپنے ہی سروس معاہدوں اور قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی پر مجبور کیا ہے۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق 1.2 ارب ڈالر مالیت کے اس معاہدے میں ایک شق شامل ہے جو گوگل اور ایمازون کو یہ حق نہیں دیتی کہ وہ اسرائیلی حکومت کی کلاؤڈ سروسز تک رسائی محدود کر سکیں، چاہے وہ ان کے ’ٹرمز آف سروس‘ کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کرے۔ ’ونکنگ میکانزم‘ کے ذریعے خفیہ اطلاع کا نظام رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ...
    بھارت کے دارالحکومت دہلی کے قریب فریدآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے منگیتر کے ساتھ مل کر ایک انشورنس ایجنٹ کا قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ بلیک میلنگ بتائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت چندر کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش ایک نالے سے برآمد ہوئی۔ لاش کے قریب کھڑی موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر سے پولیس نے مقتول کی شناخت کی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ چندر مشرقی دہلی کے وِنود نگر میں رہائش پذیر تھا، جو فریدآباد سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔ پولیس نے چندر کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو قتل کی تصدیق ہوئی۔...
    پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہروں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ اس عرصے میں ٹی ایل پی کے احتجاجات کے دوران متعدد جانوں کا ضیاع ہوا اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی پہنچا۔ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق، ٹی ایل پی کے مظاہرین کی کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں جبکہ پتھراؤ، ڈنڈوں کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 1648 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں میں سے 69 اہلکار مستقل معذور ہو گئے جبکہ 202 کی حالت شدید بتائی گئی ہے۔ اسی دوران مظاہرین کے تشدد کی بھینٹ 16 عام...
    لاہور: پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے قیمتی سامان اور نقد رقم کی تفصیل جاری کردی۔ لاہور پولیس کے مطابق سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے تھے۔ پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ سربراہ ٹی ایل پی کے گھر سے 6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے، اسی طرح برطانیہ،...
    پولیس نے سعد رضوی کے گھر چھاپے میں برآمد ہونیوالے قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیل جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کردی۔پولیس کے مطابق سعد رضوی کے گھر سے چھاپے کے دوران ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈز اور دیگرقیمتی سامان برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے۔ سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔غیرملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔ پنجاب پولیس کا کہنا...
    پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کےگھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کردی۔ پولیس کے مطابق سعد رضوی کےگھر سے چھاپےکے دوران ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈز اور دیگر قیتمی سامان برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے۔ سعد رضوی کےگھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔غیرملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کےگھر سے برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ برآمد غیرملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ...
    اسرائیلی فوج کی جانب سے جمعے کی دوپہر 12 بجے سے غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ جمعے کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کے اندر ”آپریشنل پوزیشنز کو ایڈجسٹ“ کر رہی ہے۔ یہ جنگ بندی حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ مصر میں ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کی کامیابی کی صورت میں غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کا خاتمہ یقینی ہے۔ اس معاہدے کی چند اہم شقیں یہ ہیں: جنگ بندی اور اسرائیلی فوج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل حامد خان سے کہاکہ ماضی میں 17ججز جو نکتہ طے کر چکے ہیں، کیا چھوٹا بنچ اسے ریورس کر سکتا ہے؟حامد خان نے کہاکہ میرا خیال ہے ایسا نہیں کیا جا سکتا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا آپ خوش نہیں ہوں گے ماضی کا فیصلہ برقرار رہے اور اب چھوٹا بنچ ہی سماعت کرے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیسے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ڈرا، دھمکا کرامن قائم کرایا، امریکی صدر نے ساری کہانی بیان کردی۔ اس موقع پر انہوں نے مودی سے ہونے والی اپنی گفتگو کی تفصیل بھی بتادی۔ اس گفتگو میں بھارتی وزیراعظم مودی سے تحقیرآمیز انداز میں بات کی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اور یہ سب امریکی تجارتی پالیسیوں اور ٹیرِف کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ یہ بھی پڑھیے ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل ٹرمپ کے مطابق ان کی متنازعہ تجارتی پالیسی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کیاہے جس میں کہا گیاہے کہ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں،صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں،تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں،وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی،نظرثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے، نیا مقدمہ نہیں کھولا جا سکتاصرف وہ فیصلے نظرثانی کے قابل ہوتے ہیں جن میں واضح...
    واشنگٹن: امریکا نے غزہ جنگ بندی کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیس نکات پر مشتمل قرار دیا ہے۔ اس منصوبے کو فلسطینی حلقوں سمیت دنیا بھر میں تحفظات کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس میں قابض اسرائیل کو مرکزی حیثیت دینے اور فلسطینی عوام کی خودمختاری کو نظر انداز کرنے کے نکات نمایاں ہیں۔ منصوبے کے مطابق حماس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 72 گھنٹوں کے اندر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے جبکہ اسرائیل صرف چند علاقوں سے فوج ہٹانے پر راضی ہوگا۔ اس فارمولے کے تحت غزہ میں ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی جسے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کہا گیا ہے۔ حیران کن طور پر اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملاقات 2 گھنٹے سے زاید جاری رہی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکورٹی اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر عمران خان...
    امریکا نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک 21 نکاتی منصوبہ تیار کیا ہے جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کچھ عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کو غزہ میں ہی رہنے کی ترغیب دی جائے گی اور مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی جائے گی۔ اس منصوبے میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کے غیر مسلح ہونے اور غزہ کو ایک غیر عسکری خطہ بنانے جیسے نکات شامل ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی سربراہی میں تیار ہونے والا یہ منصوبہ آئندہ دنوں میں مزید واضح اور حتمی شکل اختیار کرے گا۔ تاہم اس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی کئی ماہ بعد پہلی بار عوامی سطح پر ملاقات ہوئی۔  یہ ملاقات قدامت پسند سیاسی کارکن اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے تنظیم کے بانی چارلی کرک کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ہوئی۔ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلون مسک امریکی صدر کے پاس آئے اور ان کے ساتھ خالی نشست پر بیٹھ گئے۔ دونوں نے ہاتھ ملایا اور پھر پرجوش انداز میں گفتگو کرنے لگے۔ یہ ان کی جون 2025 میں ہونے والی علیحدگی کے بعد پہلی عوامی ملاقات تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تنازع کے بعد فون نمبر...
    امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے الزام میں گرفتار 22 سالہ ٹائلر رابنسن کے اپنے روم میٹ کو کیے گئے مسیجز سامنے آئے ہیں جس میں وہ کرک کو قتل کرنے کا انکشاف کررہا ہے۔ رابنسن کو گرفتار کرکے ان پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق روم میٹ نے پیغامات تفتیش کاروں کے حوالے کر دیے ہیں۔ ان پیغامات میں رابنسن نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ میں ہی یہ سب کچھ کرنے والا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے ملزم پر باضابطہ فردِ جرم عائد چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کا اپنے روم میٹ کے ساتھ ٹیکسٹ مسیج پر یوں...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں پلاٹ کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی ملزم خرم امین نے سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت...
    اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کی دوبارہ اشاعت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آخری مرتبہ کس نے کتنا ٹیکس دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود ٹیکس وصولی میں شارٹ فال کا سامنا کیوں؟ پاکستانی معیشت مختلف مسائل کا شکار ہے اس میں سے ایک اہم اور بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ کاروباری شخصیات سیاست دان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد مکمل ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ ماضی میں ایف بی ار کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت کی جاتی تھی جس سے لوگوں کو پتا چل جاتا تھا کہ کس رکن نے پارلیمنٹ میں کتنا ٹیکس ادا کیا...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے کنٹرولر ایڈمن طارق محمود چیمہ کی درخواست پر 6ملازمین کیخلاف جعلی ڈگریاں جمع کروانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پی ٹی وی ورلڈ کے سابق گرافک...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات کا اندراج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کا کرپٹ افراد کیخلاف بڑا ایکشن ، مختلف اداروں کے بدعنوان ملازمین کیخلاف 7نئے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان حیات اللہ اور شفیح اللہ کی طرف سے خود کو آئی ایس آئی کا جعلی کرنل ظاہر کر کے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے پر دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ایڈمن فوسپاہ زرمینہ اقبال...
    لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاکھوں ایکڑ اراضی زرعی اور بنیادی ڈھانچہ جات کی تباہی کے ساتھ ساتھ چھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب کے کنارے واقع 333 دیہات میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ان میں سیالکوٹ کے 133، وزیرآباد کے 16، گجرات کے 20، منڈی بہاؤالدین کے 12، چنیوٹ کے 100 اور جھنگ کے 52 دیہات شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے ستلج کے کنارے واقع 335 دیہات کے 3 لاکھ 80 ہزار 768 شہری سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لیے 104 امدادی کیمپ اور 105 میڈیکل کیمپ کام کر رہے ہیں۔ ستلج...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، ڈکی بھائی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتا رہا، ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، جس کی وجہ سے ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن...
    سال 2010ء سے 2024ء کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی۔وزارت قانون اور انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیل تحریری جواب کی صورت میں سینیٹ میں پیش کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان کو 2024ء میں 23 لاکھ 90 ہزار پنشن کی مد میں ملتے ہیں جبکہ جج کی بیوہ کو ڈرائیور اور اردلی کے ساتھ 2 ہزار یونٹ بجلی، مفت پانی اور ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔تفصیل کے مطابق 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار، 2011ء میں 6 لاکھ 44 ہزار اور 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی پنشن ملتی تھی۔وزارت قانون و انصاف نے تحریری...
    سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے کپڑے دھونے کے دوران ایک خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا، تاہم خاتون کا شوہر دلیرانہ انداز میں مگرمچھ سے لڑ کر اپنی بیوی کو بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سکھر، کپڑے دھوتی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے کود کر جان بچالی بیوی کو بچانے والے حب علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مگرمچھ پر مکے اور لاتیں برسا کر اپنی اہلیہ کی جان بچائی۔ واقعہ نارا کینال کے آرڈی 115 مقام پر پیش آیا، جہاں ایک خاتون کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک مگرمچھ نے حملہ کر کے اسے اپنے جبڑوں میں دبوچ لیا اور پانی کی جانب...
    بلوچستان کے ضلع گوادر میں صوبائی اور وفاقی محکموں کو زمینوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔بلوچستان کے محکمہ ریونیو کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تفصیلات جیو نیوز کو موصول ہوگئیں جس کے مطابق ضلع گوادر میں 56613 ایکٹر اراضی صوبائی اور وفاقی محکموں کو الاٹ کی گئی۔تحصیل گوادر میں 17542 ایکٹر، تحصیل پسنی میں 1675 ایکٹر اراضی الاٹ کی گئی، دستاویزات کے مطابق تحصیل جیوانی میں 4876 ایکٹر، تحصیل اورماڑہ میں 31014 ایکٹر اور گوادر کی تحصیل سنٹسر میں 1505 ایکٹر زمین صوبائی اور وفاقی محکموں اور اداروں کو دی گئی۔دستاویزات کے مطابق گوادر میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کو 4000 ایکٹر اراضی الاٹ کی گئی۔گوادر میں پنجاب، سندھ اور کے پی کے ہاؤسز...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے منعقد کیا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی، جبکہ سندھ کے امیدواروں کا امتحان آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے تحت ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان خیبر میڈیکل یونیورسٹی لے گی، جبکہ بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔ وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کے لیے امتحان شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد...
    محمد سلمان پاکستان کے ایک ابھرتے ہوئے باڈی بلڈر ہیں جو واپڈا سے وابستہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں منعقدہ آئی ایف بی بی ٹائیگر کلاسک ڈائمنڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صحت مند رہنے کے لیے انسان کو کتنی پروٹین درکار ہوتی ہے؟ ان کی اس کامیابی نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا مستقبل روشن ہے۔ محمد سلمان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے استاد کی وجہ سے...
    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 7 مئی کی رات کو پاکستان ایئر فورس کے ریڈار پر بھارتی طیارے نمودار ہوئے، ریڈار سگنل ملتے ہی ایئر چیف مارشل نے جے 10 سی اڑانے کا حکم دیا، ایئر چیف مارشل نے رافیل کو نشانہ بنانے کے خصوصی احکامات جاری کیے، وہ کئی روز سے کنٹرول روم میں سوتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے کیسے گرائے، برطانوی خبر رساں ادارے نے نئی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات کردیے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹ سمجھ رہے تھے کہ وہ پاکستان کے پی ایل 15 میزائلوں کی رینج سے دور ہیں، جے 10 سی نے 200 کلو میٹر دور سے رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارتی ریڈار جام کیے...
    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 25.9 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کرنا ہوں گے جو گزشتہ مالی سال سے قدرے کم رہے گی جبکہ گزشتہ مالی سال بھی 26 ارب ڈالر کے قرضے سیٹل کیے گئے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پاکستان کے قرضوں کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کہا کہ 16 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہوں گے اور 10 ارب ڈالر ہمیں ادا کرنے ہوں گے، 22 ارب ڈالر کے پرنسپل قرضے اور 4 ارب ڈالر کی سودی ادائیگیاں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جون 2022 میں مجموعی سرکاری قرضہ 100 ارب ڈالر تھا اور تین سال سے بیرونی قرضے اسی سطح پر برقرار ہیں، نئے...
    اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر...
    ایران کی وزارتِ انٹیلیجنس نے ایک تفصیلی بیان میں امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے ایران کے خلاف کی گئی 12 روزہ مربوط ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکی جی پی ایس سے منہ موڑلیا، کیا یہ ایک نئی ٹیکنالوجی وار کا آغاز ہے؟ یہ بیان حالیہ شہید ہونے والے ایرانی افسران، سائنسدانوں اور انٹیلیجنس اہلکاروں کی چہلم کے موقع پر سامنے آیا۔ بیان کے مطابق 23 جون کو کی جانے والی کارروائی کسی محدود فوجی حملے کا حصہ نہیں بلکہ ایک منظم اور پہلے سے منصوبہ بند جنگ تھی، جس میں سائبر حملے، ذہنی دباؤ، انٹیلیجنس آپریشنز اور داخلی خلفشار پیدا کرنے کی کوششیں شامل تھیں۔ دشمن کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی 12 روزہ تباہ کن جنگ کے بارے میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں، ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترک اور ایرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ  17 جون کو اسرائیل کے ایک منظم اور ہدفی حملے میں ایرانی صدر کو ٹانگ پر معمولی زخم آئے تھے،  وہ اور دیگر اعلیٰ حکام بحفاظت عمارت سے نکلنے میں کامیاب رہے۔رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت ایرانی حکومت کی تینوں شاخوں کے سربراہان تہران کے ایک محفوظ مقام پر اہم سیکیورٹی میٹنگ میں مصروف تھے، اسرائیل نے اس اجلاس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور عمارت کے داخلی و...
    اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر نے وادی جہلم میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 خواتین جاں بحق، مسجد شہید اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم ویلی کے علاقے گوہر آباد میں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ ہوا، کلاؤڈ برسٹ سے ایک گھر مکمل تباہ جبکہ 23 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 01رپورٹ کے مطابق کلاؤڈ برسٹ سے ایک پن چکی، ایک مویشی خانے سمیت 6 دکانیں پانی اور ملبہ آنے کے باعث متاثر ہوئیں، طغیانی کے باعث 4 گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: آندھی اور طوفان،...
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ یہ بات انہوں نے سابق امریکی ٹی وی میزبان اور معروف سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ ٹکر کارلسن نے ایرانی صدر سے براہِ راست سوال کیاکہ آیا انہیں لگتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی؟ یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کا دوبارہ امکان نہیں، تہران سے اگلے ہفتے معاہدہ ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اس سوال کے جواب میں مسعود پزشکیان نے واضح الفاظ میں کہا جی ہاں! اسرائیل نے یہ کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہا۔ میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت...
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انہیں قتل کرنے کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔  سابق امریکی ٹی وی شو میزبان اور سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے انٹرویو کے دوران ایرانی صدر سے سوال کیا کہ کیا انہیں لگتا ہے اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کوشش کی؟ اس سوال کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ جی ہاں اسرائیل نے اس حوالے سے کوشش کی لیکن ناکام رہا اور میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت کا فیصلہ صرف خدا کے ہاتھ میں ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اور قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں اور ہماری حکومت کا ہر فرد...
    مانسہرہ میں کھولیاں کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق کھولیاں کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور پولیس نے بالا کوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا  ۔ Post Views: 3
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن کوششیں تیز ہو گئی ہیں، اور حماس کی جانب سے لچک دار رویہ اختیار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق قطر اور امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی جنگ بندی تجاویز کا حماس جمعہ تک حتمی جواب دے سکتی ہے، جبکہ اسرائیل ان تجاویز کو پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔ اگر حماس راضی ہو جاتی ہے تو اسرائیلی وفد فوری طور پر دوحہ روانہ ہو جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب اس بات پر بھی آمادہ ہے کہ اگر جنگ بندی کا معاہدہ فوری طور پر نہ بھی ہو، تب بھی بات چیت جاری رکھنے...
    ایران نے ایوین جیل پر اسرائیل کی طرف سے حملے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔ ایران کی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع مشہور زمانہ ایوین جیل پر اسرائیل نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے جیل پر حملے کو ‘صیہونی فورسز کا جرم’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا اثر قریبی رہائشیوں پر بھی پڑا۔ ترجمان کے مطابق ہلاکتوں میں جیل کا انتظامی عملہ، فوجی دستے، قیدی، قیدیوں کے رشتہ دار اور قریبی رہائشی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایرانی میزائلوں کا ردعمل، اسرائیل کا اصفہان کی جوہری...
    اسلام ٹائمز: ایسی چیزیں بھی ہیں جو ٹی وی، سیٹلائٹ چینلز اور میڈیا پر دکھائی نہیں گئیں وہ تقریباً مکمل تباہی کا شکار ہو چکی ہیں۔ اہم مقامات، ہوائی اڈے، اور تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کو ایک ایسا کاری ضرب لگا ہے کہ وہ دوبارہ تعمیر نہیں ہو سکتا۔ اس کی مکمل بحالی میں کم از کم تین سے چار سال لگیں گے۔ موجودہ تباہی کا تخمینہ تین ٹریلین شیکل لگایا گیا ہے۔ تحریر: ڈاکٹر عبداللہ المنصوری موسسہ حق کی طرف سے یمنی مصنف، سیاسی تجزیہ نگار اور انسانی حقوق کے کارکن ڈاکٹر عبداللہ المنصوری کی رپورٹ منظرعام پر آئی ہے کہ دو ملین افراد نے اسرائیل سے ہجرت کی، یہ ایک ایسا خروج ہے جس کی...
    قسمت کی دیوی نے ایک لمحے میں زندگی بدل دی جب پامیلا ہاورڈ-تھارٹن نامی خاتون نے کوڑے دان سے نکالے گئے ایک لاٹری ٹکٹ سے 80,000 ڈالر جیت لیے۔ پامیلا ہاورڈ-تھارٹن نے کینٹکی لاٹری حکام کو بتایا کہ انہیں فلیمنگو بِنگو نامی اسکرَیچ آف ٹکٹ ایک عرصے سے پسند تھی، لیکن انہوں نے کبھی خریدا نہیں تھا۔ لبنان جنکشن کے ایک اسپیڈ وے اسٹور پر ان کے دل میں اچانک خیال آیا کہ یہ ٹکٹ ضرور خریدنا چاہیے۔ انہوں نے ایک اور ٹکٹ سے جیتے گئے 200 ڈالر سے چار فلیمنگو بِنگوٹکٹ خریدے۔ پامیلا نے کہا کہ میں نے وہ ٹکٹ دن بھر کاؤنٹر پر رکھے رکھے بھلا دیے۔ رات 11:30 بجے یاد آیا اور میں نے کھیلنا شروع کیا۔...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے متعلق عالمی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے فون پر اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی پر رضامند ہوئے، جبکہ قطری قیادت نے ایران کو جنگ بندی پر قائل کیا۔امریکی سرکاری نشریاتی ادارے سی این این اور دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق قطر کے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اعلی سفارتی اور سیکیورٹی ٹیم نے براہ راست پس پردہ کوششیں شروع کیں۔صدر ٹرمپ نے براہ راست اسرائیلی وزیراعظم بینجمن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) گزشتہ روز ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات پڑھیے اسرائیل امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہے، نیتن یاہو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے خطرے کو ختم کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ بیان میں کہا گیا، ’’دفاع میں حمایت اور ایرانی جوہری خطرے کے خاتمے میں شرکت پر اسرائیل صدر ٹرمپ اور امریکہ کا شکریہ ادا کرتا ہے۔(جاری ہے)...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس اور اوول آفس میں ظہرانے پر ملاقات ہوئی جس میں کئی موضوعات پر اہم گفتگو ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی طرف سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ سٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل کی ایران اسرائیل تنازع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازع کے پر امن حل کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور ایران اسرائیل جنگ سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ایک گھنٹے کی شیڈول ملاقات دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہی، یہ اعلیٰ سطح کی ملاقات کابینہ روم میں ظہرانے کے موقع پر ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ امور کے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ فیلڈ...
    اسلام آباد+کراچی (وقائع نگار+سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی اور سینٹ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کیخلاف قرارداد منظور کر لی۔ قومی اسمبلی میں نوید قمر اور سینٹ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قرارداد مذمت پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اور مسلم امہ دو سال سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی  تھی۔ مسلم امہ کی بے عملی نے اسرائیل کو خود مختار مسلم  ملک پر حملے کا حوصلہ دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان  اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف  بلاجواز اور ناجائز جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی حملہ ایرانی ریاست کی سالمیت...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے ایران کے خلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی کو ’’بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ‘‘قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد (13 جون 2025) پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جو 1947 میں ہمیں تسلیم کرنے والا پہلا برادر اسلامی ملک ہے۔ اسرائیلی دہشت گردی مسترد کرنے کا یہ متفقہ فیصلہ پاکستان کا یک آواز موقف ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور او آئی سی پر زور دیا کہ فوری او آئی سی اجلاس بلاکر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایوان بالا نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر ہونے والے فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر ہونے والے فضائی حملے کی قرارداد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں پیش کی، جسے ایوان نے اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل نے اپنے حالیہ اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔قرارداد کے متن میں اسرائیلی حملے کو ایک جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا...
    قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملہ کیخلاف قرارداد متفقہ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے پیش کی۔ قرارداد کے مطابق قومی اسمبلی اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ناجائز اور غیر قانونی جارحیت کی مذمت کرتی ہے، اسرائیلی بلاجوازاورناجائزجارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حملہ ایرانی ریاست کی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے، حملہ اقوام متحدہ...
    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو قربانی کے گوشت سے متعلق ہدایت جاری کردی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ قربانی کا گوشت زیادہ دیر کیلئے محفوظ نہیں کریں کیونکہ گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی 18 درجہ حرارت پر گوشت محفوظ رہتا ہے، شہری قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف اور خشک کرکے فریز کریں، بجلی بند ہونے سے گوشت سے خون رستا ہے جس سے بیکٹیریا بنتا۔ عاصم جاوید نے مزید کہا کہ ان دنوں عید کی وجہ سے جعلی مشروبات کا کاروبار عام ہے، 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں، شہری عید پر لیموں پانی کا استعمال کریں۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت ہے جب ہی واقعہ رونما ہوا، انکوائری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں زلزلہ آیا تھا بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا، قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈہ ٹوٹی، قیدیوں نے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔انہوںنے کہا کہ کوشش پوری کی کہ ہجوم کو کنٹرول کرسکیں، فرار قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سختی سے ایکشن لیں گے، اس طرح کی صورتحال کا کبھی ماضی میں سامنا نہیں کیا۔آئی جی جیل خانہ جات نے کہا...
    کراچی: سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل نے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ہزاروں قیدی زلزلے کے خوف کے باعث توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نکلے اور  رات ڈیڑھ بجے کے قریب قیدیوں نے مرکزی دروازہ توڑ دیا، اس دوران 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 78 کو پکڑا گیا ہے جب کہ138 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیدیوں نے جیل اسپتال، انٹرویو بوتھ، ای کورٹ اور مختلف شعبوں میں توڑپھوڑ کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  فائرنگ کے واقعات میں 12 قیدی اور مختلف اسٹاف ارکان زخمی ہوئے جب کہ اس دوران فائرنگ سے طاہر خان نامی قیدی ہلاک بھی ہوا ہے۔ علاوہ ازیں...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی تفصیل بتادی۔ اڈیالہ جیل میں بانی  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر  نے بتایا کہ بانی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے ان کے لیے سارے دروازے بند کیے گئے،  جس کے بعد اب  احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے بتایا  کہ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی کال دینے کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔ بانی نے مزید کہا کہ احتجاجی...
    آئی جی جیل خانہ جات سندھ  قاضی نظیر نے قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت ہے جب ہی واقعہ رونما ہوا، انکوائری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں زلزلہ آیا تھا بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا، قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈہ ٹوٹی، قیدیوں نے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش پوری کی کہ ہجوم کو کنٹرول کرسکیں، فرار قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سختی سے ایکشن لیں گے،  اس طرح کی صورتحال کا کبھی ماضی میں سامنا نہیں کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ غفلت ہے جب ہی واقعہ رونما ہوا،...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراوزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاوں چترال گیا ہوا تھا۔ ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم...
    کراچی: ملیر جیل سے گزشتہ رات قیدیوں کے فرار کا بڑا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 216 قیدی فرار ہو گئے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق ابتدائی گنتی کے بعد فرار قیدیوں کی صحیح تعداد سامنے آ گئی ہے۔ لانڈھی جیل کی بیرکس میں گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق زیادہ تر قیدی سرکل نمبر چار اور پانچ سے فرار ہوئے۔ تاہم دیگر بیرکس سے بھی قیدیوں کے غائب ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ارشد شاہ نے مزید بتایا کہ 80 سے زائد قیدیوں کو ڈسٹرکٹ پولیس نے مختلف مقامات سے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، جبکہ پچاس سے زائد قیدی جیل کی کالونی کی حدود میں ہی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )امریکہ میں حکام نے ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کی پیٹرل اسٹریٹ کے علاقے میں اسرائیل کے حق میں مظاہرے کے دوران حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ ممکنہ حملہ آوارمحمد صبری سلیمان مصری شہری ہے امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص دو برس قبل امریکہ میں داخل ہوا تھا اس کی ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم ہے کولوراڈو پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تفتیش دہشت گردانہ حملے کے طور پر کی جا رہی ہے تاہم ایسا نہیں لگتا کہ حملے میں کوئی دوسرا شریک تھا.(جاری ہے) بولڈر پولیس کے...
    کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، ایف آئی اے کا پی اے آر سی ہیڈ آفس پر رات گئے چھاپہ، ریکارڈ تلف کرنے کی کوشش ناکام، چیئرمین آفس سیل، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف ) ایف آئی اے کا پی اے آر سی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا ریکارڈ جلانے کی کوششوں پر چھاپہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور پولیس کی ٹیم نے رات گئے پی اے آر سی ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران چیئرمین پی اے آر سی کا آفس سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات جبری رخصت پر بھجوائے گئے چئیرمین غلام محمد...
    پاکستان شوبز کے اداکار حیدر سلطان نے والد سلطان راہی سے آخری ملاقات کے یادگار لمحات کا احوال بتا دیا۔ حیدر سلطان نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے والد، لیجنڈری فلم اسٹار سلطان راہی کے ساتھ آخری ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔ حیدر سلطان بتایا کہ اُن کے والد اسلام آباد ویزہ کے معاملات کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ حیدر کے مطابق جب والد کی گاڑی نکل رہی تھی تو انہوں نے والد کو الوداع کہا، لیکن کچھ بے چینی محسوس کرتے ہوئے گاڑی کی طرف دوبارہ بڑھے اور والد کو گال پر بوسہ دیا اور پوچھا کہ وہ ساتھ چلیں؟ جس پر سلطان راہی نے انکار کیا اور اکیلے روانہ ہو گئے۔ اداکار...
    پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں اپنے 6 لڑاکا طیارے گنوانے اور پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد مودی حکومت نے اب مقامی سطح پر جدید ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ففتھ جنریشن کے ایڈوانس میڈیم کامبیٹ ائیرکرافٹ (اے ایم سی اے) کا پروٹوٹائمپ تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارے ڈیزائن کرنے والی بھارت کی سرکاری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) اس منصوبے پر کام کرے گی۔
    سی ڈی اے بورڈ ،، لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بورڈ سے منظوری لیے جانے کا امکان،کون کونسی تبدیلیاں کی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا نظم و نسق تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، سب نیوز کو دستیاب ڈرافٹ کے مطابق ڈپٹی ڈی جی لینڈ و اسٹیٹ کی پوسٹ کو ختم کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے ڈائریکٹر لینڈ کے طور پر بھی کام کریں گے ،، ڈپٹی کمشنر کے ماتحت دو ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر ہونگے جبکہ اکاؤنٹس...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے مار گرائے جانے والے چھٹے بھارتی جہاز کی تفصیل بتادی۔ عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے 6 طیارے تباہ ہوئے جن میں ایک میراج 2000 بھی شامل ہے، ہم نے صرف طیاروں کو نشانہ بنایا، ہم مزید بھی مار سکتے تھے لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان کی فوج قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اگر بھارت نے پانی کو ہتھیار بنایا تو اس کے خلاف بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اگر دریائے سندھ کے...
    نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ پر مہم جوئی کے دوران دو غیرملکی کوہ پیما جان سے گئے۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے سبھراتا گھوش اور فلپائن کے فلپ دوم سانتیاگو شامل ہیں۔ 45 سالہ سبھراتا گھوش نے دنیا کی بلند ترین چوٹی (8،849 میٹر اور 29 ہزار 32 فٹ) سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران ہیلری اسٹیپ پر دم توڑ دیا۔نیپالی ٹریکنگ کمپنی سنوئی ہورائزن ٹریکس اینڈ ایکسپیڈیشن کے مطابق وہ نیچے آنے سے انکار کر رہے تھے اور اسی دوران چل بسے۔ ہیلری اسٹیپ ’ڈیتھ زون‘ میں واقع ہے یہ وہ علاقہ ہے جو 8،000 میٹر سے بلند ہوتا ہے، جہاں آکسیجن کی شدید کمی ہوتی ہے اور انسانی جسم طویل وقت تک...
    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے کھلوائے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تفصیلات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق اپریل 25 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 8802 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے گئے۔ اپریل 2025 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ،اپریل 25 میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں ستمبر 2020 سے اب تک 10 ارب 18 کروڑ ڈالر ڈپازٹس ہوئے، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 6 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی طور پر استعمال ہوئے۔ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 56 مہینوں میں 1 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالر واپس نکالے...
    بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے 2012 میں سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس میں “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ پیش کیا تھا جو اقتصادی، سیاسی ، ثقافتی ، سماجی اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔ اس کی مرکزی اہمیت یہ ہے کہ یک رُخی اقتصادی ترقی کے ماڈل کے بجائے جدیدیت کی تعمیر کو ایک مضبوط اکائی کے طور پر مجموعی لحاظ سے ترتیب دیا جائے۔ “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ ایک اونچے درخت کی مانند ہے: معاشی تعمیر اس کی “جڑیں” ہیں؛ سیاسی تعمیر “تنا” ہے؛ ثقافتی تعمیر “شاخیں اور پتے” ہیں؛ سماجی تعمیر “پھل” ہے؛ جبکہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر “مٹی” ہے۔ مضبوط جڑیں توانا تنے کو جنم دیتی ہیں، گھنے پتے...
    ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیار کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں سول انفرا سٹرکچر، گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی حملوں سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات پر رپورٹ تیار کرکے بھجوائیں۔ ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیار کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں سول انفرا سٹرکچر، گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ امریکا اور چین کے تجارتی معاہدے کی حتمی تفصیلات پر براہ راست ڈیل کرسکتے ہیں۔ ایئر فورس ون پر کیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو بتایا وہ چینی صدر سے حتمی ڈیل خود کرسکتے ہیں لیکن انہیں یقین نہیں کہ یہ ضروری ہو گا۔ ’ہمارے پاس چین کے ساتھ ایک بہت ہی مضبوط معاہدے کی حدود ہیں لیکن اس معاہدے کا سب سے دلچسپ حصہ چین کو امریکی کاروبار کے لیے کھولنا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 300 ارب ڈالر کے متعدد معاہدوں پر دستخط میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا...
    آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں گزشتہ رات بھارتی فائرنگ سے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نیلم کے مطابق گزشتہ رات وادی نیلم میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 افراد شہید 5 زخمی ہوئے ہیں،3 مکانات مکمل تباہ ،19 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم جاری گولہ باری میں ٹھہراؤ کے بعد مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال ؛بھارتی فائرنگ سے تین دکانیں مکمل تباہ جبکہ 14 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا، شیل لگنے سے ایک ٹرک اور سوزوکی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال آٹھمقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم: بھارتی فوج کی جانب...
    ایک صہیونی ذخیرہ فوجی نے، جو کچھ عرصہ صحرائے نقب میں واقع اسرائیلی حراستی مرکز سدی تیمان میں تعینات رہا، فلسطینی قیدیوں پر ہونے والے مظالم کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایک صہیونی ذخیرہ فوجی نے، جو کچھ عرصہ صحرائے نقب میں واقع اسرائیلی حراستی مرکز سدی تیمان میں تعینات رہا، فلسطینی قیدیوں پر ہونے والے مظالم کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، اس فوجی نے اسرائیلی اخبار ہاآرتص کو بتایا کہ سدی تیمان، جو شہر بئرالسبع کے جنوب میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، درحقیقت ایک سادیسٹک اذیت گاہ ہے۔ اس نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ کئی فلسطینی زندہ اس کیمپ میں لائے گئے، لیکن...
    سٹی42:  پاکستان ائیرفورس نے انڈین ائیرفورس کے مایہِ ناز کومبیٹ طیارے رافیل کو گرانے سے پہلے انہیں چلانے والے پائلٹس کی ساری کمیونی کیشن انٹرسیپٹ کی۔ انڈیا کے پالٹوں کی ریکارڈ کی گئی باتیں پاکستان ائیرفورس کے  سینئیر کماندر نے آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی نیوز کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو سنوائی۔    اس نیوز کانفرنس میں پاکستان ائیر فورس کے سینئیر کماندر نے تفصیل کے ساتھ انترنیشنل میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پی اے ایف کے پائلٹوں نے  7 مئی کو کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا۔پاک فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے گرانے کی ٹیکنیکل تفصیلات  پہلی مرتبہ سامنے لائی گئی ہیں۔ مری...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کے سٹرکچر کوبھی نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی ذخائر پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی حملہ تھا، نیلم جہلم پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کے سٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے نیلم دریا پر قائم نوسیری ڈیم کے انٹیک اسٹرکچر کو نشانہ بنایا، اس حملے میں ڈی سینڈرز یونٹ کے انٹیک گیٹس کو شدید نقصان پہنچا، جب...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پاکستان نے بھارت کے دو طیارے ڈھیر کردیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے جن دو طیاروں کو گرایا گیا ہے ان میں ایک رافیل ہے جو فرانسیسی ساختہ ہے۔ دوسرا طیارہ جو پاکستان نے گرایا ہے وہ ایس یو 30 ایم کے آئی ہے جو کہ روسی ساختہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس یو 30 کو اکھنور سیکٹر میں گرایا گیا ہے۔ اس طیارے کو ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسرے طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایچ کیو 9 کے ذریعے...
    علامہ سید افتخار حسین نقوی کی مکتب اہلبیت اطہار علیھم السلام کی ترویج و تبلیغ کے لئے جہد مسلسل اور علماء کرام خاصکر وارثان محراب و منبر کی ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت اور خطاب کیا، اپنے خطاب میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے گفتگو کرنے کے علاوہ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی مکتب اہلبیت اطہار علیھم السلام کی ترویج و...
    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے فروخت کے جانے والے تمام پرانے پاور پلانٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہونے والے پی اے سی اجلاس میں سیکریٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم نے شرکاء کو بریفنگ دی۔سیکریٹری پاور نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت ضرورت سے زیادہ ہے، لوڈ شیڈنگ لائن لاسز والے علاقوں میں ہو رہی ہے۔اس پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ملک میں بجلی نہیں ہے اور آپ کہہ رہے ہیں اوور کیپسٹی ہے۔ڈاکٹر فخر عالم نے کہا کہ مظفر گڑھ کے 5 پاور ہاؤس فروخت کیے جائیں گے، پرانی ٹیکنالوجی کے حامل پاور پلانٹس کی نجکاری نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گدو اور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تفصیل حکومت کو بھیج دی۔روز نامہ جنگ نے انڈس واٹرکمیشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارت 3 ڈیم تعمیر کر کے عملی طور پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پہلے ہی کر چکا ہے۔ تینوں بار بھارت کو ورلڈ بینک اور نیوٹرل ایکسپرٹ سے سبکی کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نے 2005ءمیں بگلیہار ڈیم، 2010ء میں کشن گنگا اور 2016ء میں رتلے ڈیم بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔انڈس واٹرکمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت اب پہلگام واقعے کی آڑ لے کر سندھ طاس معاہدے کو ہی معطل کر چکا ہے۔ذرائع کے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے میں ججز ٹرانسفر کیخلاف کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ججز ٹرانسفر کیلئے تین چیف جسٹس صاحبان نے رضامندی کا اظہار کیا جبکہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے بہت تفصیل کیساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیڈرل ازم پر بات کی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے وکیل منیراے ملک نے دلائل میں کہا ہم نے جواب الجواب دلائل جمع کرا دیے ہیں۔  ایک جج کا ٹرانسفر ایگزیکٹو عمل ہے جس پر جوڈیشل ریویو ہو سکتا ہے، ججز ٹرانسفر کے عمل میں صدر مملکت کو سمری کابینہ سے منظوری...
     پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد،ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 مرد 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق حادثات چارسد، خیبر، شانگلہ، بٹگرام، اور چترال لوئر میں پیش آئے۔
    فوٹو بشکریہ فیس بُک ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ جَلد ججز سینیارٹی کیس میں تفصیلی جواب جمع کریں گے۔شاہ فیصل اتمان خیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ججز سینیارٹی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل سے مشاورت طلب کرنے کے معاملے میں کہا ہے کہ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے ساتھ پہلی میٹنگ ہوئی ہے۔شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ میٹنگ میں حتمی جواب تاحال تیار نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے بھیجے گئے پرفارما پر غور کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مکمل ریکارڈ منگوانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس میں پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد اوراٹک پولیس نے مقدمات کی رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر سے جواب طلب پولیس رپورٹ کے مطابق جنید اکبر پر ضلع اٹک میں 4 اور اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر کیس ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا۔  
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بڑی بہن مریم وٹو نے ان کی شادی سے متعلق دلچسپ انکشافات کردیے۔ دبئی میں مقیم مریم وٹو نے نجی چینلکو انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے ناصرف سیاسی محاذ بلکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نجی زندگی پر بھی تفصیل سے بات کی۔ مریم وٹو نے انکشاف کیا کہ میرا تعلق عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ 2022 سے ہے، میں اس وقت بھی پارٹی کی کارکن تھی جب عمران خان میرے بہنوئی نہیں بنے تھے۔ انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھ پر پارٹی معاملات میں مداخلت کا جو الزام لگتا ہے میں سمجھتی ہوں کہ میرا...
    اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور اسرائیلی مظالم کے حوالے سے اراکین نے گفتگو کی اور اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین میں بربریت رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے اور تباہ شدہ غزہ کی تعمیر نو میں کردار ادا کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ساٹھ ہزار فلسطینی شہداء کو سلام پیش کرتا...
    سپریم کورٹ نےجنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔ سپریم کورٹ میں جنگلات اراضی کیس کی سماعت  ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئنینی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں، عدالت نے کہا کہ زیر قبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات جمع کروائیں۔  جسٹس جمال مندوخیل  نے استفسار کیا کہ ایک ایشو اسلام آباد کی حدود کا بھی تھا اسکا کیا ہوا، سرکاری وکیل  نے جواب دیا کہ اسلام آباد کی حدود کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل  نے ریمارکس دیے کہ ساری دنیا میں جنگلات بڑھائے جا رہے ہیں پاکستان میں کم، ہمیں...
    فرحت اللہ بابر کیخلاف کرپشن کی انکوائری، فنڈز کی تفصیلات طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کیخلاف انکوائری جاری ہے اور ایف آئی اے کی جانب سے انہیں سوالنامہ دیدیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فرحت اللہ کو 7دن میں سوالات کا جواب جمع کرانیکی ہدایت کر دی ہے۔ ان سے جائیداد، بینک اکاونٹس اور گاڑیوں کی تفصیل مانگی گئی ہے۔فرحت اللہ بابر سے اہلیہ اور بچوں کیاثاثوں کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے جب کہ بطور سینیٹر ملنے والے غیرملکی فنڈ کی تفصیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت اللہ بابر کی جانب سے تاحال جواب جمع نہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا 175سے ہٹ کر بھی سویلینز کےملٹری ٹرائل کی اجازت ہے؟خواجہ حارث نے کہاکہ محرم علی اور لیاقت حسین کیس میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں،آرمڈفورسز سے تعلق والا پوائنٹ ایف بی علی کیس سے ہی نکلا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ سلمان اکرم راجہ نے سارے دلائل 175پر دیئے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے...
    مالی سال 25-2024ء کی پہلی ششماہی میں سبسڈیز، گرانٹس اور قرضوں کی تفصیل سامنے آگئی۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں مالی سال 25-2024ء کی پہلی ششماہی سبسڈیز، گرانٹس اور قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ مجموعی طور پر مختلف اداروں کو 942 ارب99 کروڑ روپے فراہم کیےگئے، مالی سال کی پہلی ششماہی میں شعبوں اور اداروں کو 237 ارب 31 کروڑ کی سبسڈی دی گئی۔دوران اجلاس وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاور سیکٹر کو 218 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پیسکو کو 2 ارب 40 کروڑ اور ہاؤسنگ فنانس کی مد میں 5 ارب 79 کروڑ ،گلگت بلتستان...
    سویلینز کے ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس کے ٹرائل کا ریکارڈ تو ہم بھی نہیں دیکھ سکتے، شکایت کنندہ خود کیسے ٹرائل کر سکتا ہے، کیا تمام اداروں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر سمیت جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ تھے۔ اٹارنی جزل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جب کورٹ مارشل ٹرائل...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سہ ماہ ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ کراچی سے جاری اعلامیے کے مطابق مالی سال 25-2024ء کی دوسری سہ ماہی میں کمرشل اور مائیکرو نانس بینک برانچوں کے نیٹ ورک میں1249 کا اضافہ ہوا ہے۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک برانچوں کا نیٹ ورک 19 ہزار 910 رہا۔ اعلامیے کے مطابق ملک کا اےٹی ایم نیٹ ورک 349 مشینوں کے اضافے سے 19 ہزار 519 مشینز کا ہوگیا۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی او ایس نیٹ ورک سسمز 19 ہزار 422 بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد نیٹ...
    اسلام آباد (آئی این پی)سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی آئی جی آسلام آباد نے کی، عمر ایوب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آئی جی اسلام آباد سے کہا کہ میں نے ایف آئی آر میں آپ کو نامزد کیا ہوا ہے، آپ کیسے جے آئی ٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمر ایوب نے کہا کہ جو تحقیقات کا معاملہ ہے مجھے تحریری شکل میں دیا جائے، سوشل میڈیا سے ہی مواد اکٹھا کیا گیا ہے، ہمیں یہ...
    ببرک شاہ اور راشد محمود دو ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی فنکار ہیں جنہوں نے کامیاب ٹی وی اور فلمی پراجیکٹس میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے کافی نام کمایا ہے۔ دونوں اداکار اس وقت ڈراموں یا فلموں میں کم کام کررہے ہیں لیکن ماضی میں اپنے کامیاب پراجیکٹس کی وجہ سے انہیں لازوال شہرت حاصل ہے۔ حال ہی میں وہ دونوں ایک ٹی وی پروگرام میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کی میزبانی ندا یاسر نے کی تھی۔ شو میں انہوں نے پی ٹی وی کے لیجنڈ اداکار جمیل فخری کے بیٹے کی امریکا میں المناک موت کے بارے میں بات کی۔ یہ بھی پڑھیں ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے؟‘، جاوید شیخ کی عمران ہاشمی سے متعلق گفتگو پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کلاز ڈی کے ہوتے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں کیسے ٹرائل کیا جاسکتا ہے،یہی وہ سوال ہے جو میرے دماغ میں اٹکا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل  ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ایف علی کیس کافیصلہ 1962کے آئین کے تحت ہوا، ایف بی علی کیس کو 1973کے آئین کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا،وزارت دفاع کے وکیل  خواجہ حارث نے کہاکہ ایف بی علی کیس میں جس پیراگراف کو بنیاد بناکر دلائل دیئے...