سٹیٹ بینک کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے کھلوائے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تفصیلات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق اپریل 25 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 8802 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے گئے۔ اپریل 2025 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ،اپریل 25 میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں ستمبر 2020 سے اب تک 10 ارب 18 کروڑ ڈالر ڈپازٹس ہوئے، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 6 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی طور پر استعمال ہوئے۔
روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 56 مہینوں میں 1 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالر واپس نکالے گئے،روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 1 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کروڑ 70 لاکھ ڈالر
پڑھیں:
چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) چین کی جانب سے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ہے، یہ قرض رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کو رول اوور کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر اور 50 کروڑ ڈالر دیگر ملٹی لیٹرل فنانسنگ سے حاصل ہوچکے ہیں، پاکستان کو آئی ایم ایف شرائط کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک 14 ارب ڈالر سے اوپر رکھنے ہیں۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں پاکستانی اور چینی اداروں کے درمیان ایک نئی طبی شراکت داری نے پاکستان بھر کے ہزاروں مستحق مریضوں کیلئے امید کی کرن روشن کر دی ہے، چائنہ،پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی نے بیجنگ ون ہارٹ اسفیئر چیریٹی فانڈیشن اور فاطمہ الزہرا میڈیکل سینٹر اسلام آباد کے ساتھ ایک تین سالہ معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد ضرورت مند افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، اس انسان دوست اقدام کے ذریعے غریب اور مستحق افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں آپریشنز، ادویات اور بحالی کی خدمات شامل ہیں، یہ پروگرام خاص طور پر ہنگامی طبی امداد، دائمی امراض کے علاج، اور ماں و بچے کی صحت پر توجہ مرکوز کرے گا، جس سے ہر ماہ تقریبا ً3000 مریضوں کو فائدہ پہنچنے کا اندازہ ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ چائنہ پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی، جو 2013 میں قائم ہوئی، پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں صحت، تعلیم اور بنیادی فلاحی منصوبوں کے ذریعے زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے، یہ نئی شراکت داری چینی فلاحی امداد اور مقامی طبی مہارت کو ایک جدید ’’ٹیکنالوجی پر مبنی رضاکارانہ نیٹ ورک‘‘کے ماڈل کے تحت جوڑتی ہے تاکہ دیرپا اور موثر نتائج حاصل کیے جا سکیں، معاہدے میں مریضوں کی باقاعدہ فالو اپ سہولیات اور طبی عملے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت بھی شامل ہے تاکہ خدمات کی افادیت کو بڑھایا جا سکے، پروگرام کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سہولت کو ابتدائی تین سالہ مدت سے آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے، جس سے ملک بھر میں مزید کمیونٹیز مستفید ہوں گی۔