عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ والیس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ استعفیٰ دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور جماعت کو دے دیں گے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پبلک اکاونٹس کا عہدہ جانے سے پارٹی کو پارلیمان میں نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا جس پر عمران خان نے بیرسٹر گوہر کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ واپس لے لیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز چیئرمین سی ڈی اے کی پاک سیکریٹریٹ میں نئی پارکنگ کی تعمیر کیلئے ایم پی او کو اپنے وسائل بروئے کار لا کر جلد... بھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار کارروائیوں پر چاہت فتح نے نغمہ جاری کردیا امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات بدمعاش پاکستانیوں نے بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوادیے، مرکنڈے کاٹجو کا طنز ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پبلک اکاونٹس کمیٹی بیرسٹر گوہر جنید اکبر پی ٹی آئی لے لیا
پڑھیں:
جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق استعفے کی وجوہات کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندرونی فیصلوں اور تنظیمی حکمت عملی کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی، اور کرپشن کے متعدد کیسز کو اجاگر کیا۔
پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا، سعودی عرب سمیت 15 ممالک کی پروازیں شروع
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ تحریری حکم علیمہ خان کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا گیاتھا۔
مزید :