چیئرمین سی ڈی اے کی پاک سیکریٹریٹ میں نئی پارکنگ کی تعمیر کیلئے ایم پی او کو اپنے وسائل بروئے کار لا کر جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی پاک سیکریٹریٹ میں نئی پارکنگ کی تعمیر کیلئے ایم پی او کو اپنے وسائل بروئے کار لا کر جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ نفاست رضا کے ہمراہ پاک سیکرٹیریٹ کے ملازمین اور وزٹرز کے پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مختص کردہ پارکنگ ایریا میں جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا۔ انجینئرنگ ونگ کے متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو نئے پارکنگ ایریا کے قیام کے حوالے سے بریفننگ دی۔
دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ پارکنگ ایریا تقریبا 133729 مربع فٹ کے رقبے پر تیار کیا جا رہا ہے، جس میں نئی پارکنگ میں 1000 سے زائد گاڑیاں کھڑی کی جاسکیں گی۔ یہ اقدام پاک سیکرٹیریٹ اور دیگر قریبی علاقوں کے ملازمین اوروزٹرز کو درپیش پارکنگ کے طویل عرصے سے موجود مسئلے کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ بات بھی واضح کی گئی کہ پارکنگ ایم پی او کی اپنی صلاحیتوں اور اپنے وسائل کے بروئے کار لاکر تیار کی جارہی ہے۔ دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے مشینری پول آرگنائزیشن (ایم پی او) کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنی کوششیں اور تیز کریں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ اقدام سی ڈی اے کے اندر خود انحصاری، کارکردگی اور صلاحیت کی تعمیر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ دارالحکومت میں سرکاری دفاتر اور وزٹرز کو درپیش پارکنگ کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خاص طور پر سیکرٹیریٹ اور اسکے قریبی عمارات کے اطراف پارکنگ کی سہولیات سے متعلق مسائل کو حل کرے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایم پی او کی مشینری، افرادی قوت اور مہارت کو فعال طور پر استعمال کرنے پر انکو سراہا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پارکنگ کے بنیادی ڈھانچہ کو ایم پی او کی اپنی نگرانی میں تیار کیا جائے تاکہ بیرونی کنٹریکٹرز پر انحصار کم سے کم ہو۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پارکنگ منصوبے پر کام دن رات تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جو سی ڈی اے کی ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے، اندرونی صلاحیتوں کو بڑھانے اور خودکفالت کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف فوری شہری مسائل کو حل کرنے کیلئے ہے، بلکہ سی ڈی اے کی اپنی ونگز کو بااختیار بنا کر طویل مدتی پائیدار حل کو فروغ دینے کیلئے بھی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ادارے کو متحرک، وسائل سے بھرپور اور مثر ادارے میں تبدیل کرنے کے وژن کو دہرایا، جو اپنی اندرونی طاقت کے ذریعے پیچیدہ شہری چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ ایم پی او کا ان منصوبوں میں پیشگی تعاون دیگر محکموں کیلئے ایک مثال قائم کرے گا، جو مجموعی تنظیمی ترقی اور عوامی خدمت کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار کارروائیوں پر چاہت فتح نے نغمہ جاری کردیا بھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار کارروائیوں پر چاہت فتح نے نغمہ جاری کردیا امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات بدمعاش پاکستانیوں نے بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوادیے، مرکنڈے کاٹجو کا طنز ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا... حج سے محروم پاکستانی عازمین کیلئے وزارت مذہبی امور کی آخری کوشش، سعودی حکام کو درد بھرا خط لکھ دیا سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیدیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے سی ڈی اے کی اپنے وسائل ایم پی او کرنے کی
پڑھیں:
پاکستان ‘ بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے روس کردارادا کرے : چیئر مین سینٹ
ماسکو+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے روس پاکستان اور بھارت کے مابین موثر کردار ادا کرے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ماسکو میں رشین فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، امن، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان ہمیشہ تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا حامی رہا ہے، خطے کے امن کی بقاء کے لئے پاکستان نے اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل اور مذاکرات کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے روس، پاکستان اور بھارت کے مابین موثر کردار ادا کرے۔ پاکستان اور روس کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں، مضبوط تعلقات نہ صرف باہمی خوشحالی بلکہ محفوظ اور مستحکم خطے کے لیے بھی اہم ہیں۔ روسی قیادت کو یوم فتح کی 80 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہیں۔ ویلنٹینا ماٹویینکو نے کہا کہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات سید یوسف رضا گیلانی کے بطور وزیراعظم اور چیئرمین شپ کے ادوار میں نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ دوران ملاقات فریقین کی جانب سے پارلیمانی مفاہمتی یادداشت کے تحت تعاون کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جیوپولیٹیکل کشیدگی کے تناظر میں پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی الزامات کو مسترد اور آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتا ہے جو خطے کے آبی تحفظ کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے اور عالمی یکجہتی کا منتظر ہے۔