انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا،جس کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالرز دیے جاٸیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں کرکٹ کے شائقین کو ایک سنسنی خیز ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا۔

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے مجموعی طور پر 57 لاکھ 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی ہے جو گزشتہ 2 ایڈیشن کے مقابلے میں دگنی انعامی رقم ہے۔

آئی سی سی کے مطابق فاتح ٹیم کو 36لاکھ ڈالرز ملیں گے، اسی طرح رنرز اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ملین ڈالرز ملیں گے جو اس سے قبل 8 لاکھ ڈالرز تھے۔

اس ایونٹ میں پاکستان نے توقعات کے برعکس ناقص کارکردگی دکھائی اور پاکستان ٹیم کا نمبر اور انعامی رقم بات کی جائے تو پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر9 ویں نمبر پر رہی ہے تاہم آئی سی سی کی جانب سے تمام شریک ٹیموں کو ان کی پوزیشن کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔

پاکستان کو نویں پوزیشن کے بدلے 13 کروڑ 53 لاکھ روپے (تقریباً 4 لاکھ 86 ہزار ڈالر) دیے جائیں گے۔

تیسری پوزیشن والی ٹیم بھارت کو 14 لاکھ 40 ہزارڈالرز اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم نیوزی لینڈکو 12 لاکھ ڈالرز ملیں گے، اس کے علاوہ 5 ویں نمبر پر انگلینڈ کو 9 لاکھ 60 ہزار ڈالرز، چھٹے نمبر پر سری لنکا کو 8 لاکھ 40 ہزار ڈالرز، 7 ویں نمبر پر بنگلا دیش کو 7 لاکھ 20 ہزار اور 8 ویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کو 6 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے، جس میں دنیا بھر کی ٹاپ ٹیسٹ ٹیمیں تقریباً دو سال تک باہمی سیریز کھیل کر فائنل تک پہنچی ہیں۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق، اس انعامی رقم سے ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا اور ٹیموں کو مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ڈالرز ملیں گے لاکھ 60 ہزار ویں نمبر پر ہزار ڈالرز لاکھ ڈالرز کے مطابق

پڑھیں:

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اورآخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔کاروبار کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 450 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2849 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
  • اسپینش بحری جہاز کے ملبے سے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کا خزانہ دریافت
  • سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا
  • اے ٹی پی فائنلز کیلئے یو ایس اوپن سے بھی زیادہ انعامی رقم کا اعلان
  • دنیا کا سب سے زیادہ آبادی کا حامل شہر کون سا ہے؟ حیران کن نام سامنے آگیا
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
  • مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ 7 ماہ میں کتنے ہزار مقدمات نمٹائے ؟