ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز

تہران (سب نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے متعلق عالمی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے فون پر اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی پر رضامند ہوئے، جبکہ قطری قیادت نے ایران کو جنگ بندی پر قائل کیا۔امریکی سرکاری نشریاتی ادارے سی این این اور دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق قطر کے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اعلی سفارتی اور سیکیورٹی ٹیم نے براہ راست پس پردہ کوششیں شروع کیں۔
صدر ٹرمپ نے براہ راست اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے بات کی، جس پر اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہوا۔ نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو اور مشرق وسطی کے ایلچی اسٹیو وٹکوف ایرانی قیادت سے براہِ راست اور بالواسطہ چینلز کے ذریعے رابطے میں رہے۔
ایک سینئر وائٹ ہاوس اہلکار نے بتایا کہ ایک موقع پر صدر ٹرمپ نے خود امیر قطر، تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے بات کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ امریکا اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ بندی پر راضی کرنے میں کامیاب رہا ہے اور کہا کہ وہ ایران کو معاہدہ قبول کرنے پر آمادہ کریں۔ادھر نائب صدر جے ڈی وینس نے قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے دفتر کے ساتھ تفصیلات پر رابطہ کیا، شیخ آل ثانی سے بات چیت کے بعد ایران نے جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی، امریکی صدر نے ثالثی میں مدد پر امیر قطر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحرم الحرام کا چاند 26جون کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئی محرم الحرام کا چاند 26جون کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئی کے پی حکومت نے بجٹ پاس کرنے کیلئے عمران خان کا دو دن بھی انتظار نہیں کیا، علیمہ خان اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،مجھے یہ پسند نہیں آیا، اسرائیل سے بہت ناخوش ہوں،ٹرمپ امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کو غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کی اجازت مل گئی ایرانی حملہ ناقابل قبول، جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: قطری وزیراعظم ڈنمارک کے سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

معروف برطانوی گلوکار کی موت کیسے ہوئی؟ رپورٹ میں انکشاف

برطانیہ کے مشہور گلوکار اور ’بلیک سبتھ‘ بینڈ کے بانی اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے رجسٹری آفس میں جمع کرائی گئی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں درج ہے کہ اوسبورن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ 

ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں درج ہے کہ اوسبورن کو ’’گھر سے باہر کارڈیک اریسٹ ہوا جبکہ انہیں شدید مایوکارڈیل انفارکشن، کورونری آرٹری ڈیزیز اور پارکنسنز کے مرض کے ساتھ آٹونومک ڈسفنکشن‘‘ کا سامنا تھا، جنہیں موت کی مشترکہ وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوسبورن کی بیٹی ایمی اوسبورن نے یہ دستاویز نیویارک ٹائمز کو جمع کرائی تھی جنہوں نے اس خبر شائع کیا۔

یاد رہے کہ اوزی اوسبورن 22 جولائی کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ 2020 میں آنجہانی گلوکار نے خود پارکنسنز کی بیماری کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے ایک اور جنگ رکوا دی، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ
  • پاکستان امریکی صدر کا پسندیدہ ملک بن گیا، بھارت پر دباؤ میں اضافہ؛ بلومبرگ رپورٹ
  • واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج
  • ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنیکا مطالبہ
  • روس یوکرین جنگ بندی کا انحصار پیوٹن پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • گوادر میں صوبائی اور وفاقی محکموں کو زمینوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ کیوں ناکام ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں
  • معروف برطانوی گلوکار کی موت کیسے ہوئی؟ رپورٹ میں انکشاف