ایران اسرائیل جنگ بندی، کیا بلوچستان میں کاروبار کی صورتحال بہتر ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایران اسرائیل جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ جنگ بندی اب نافذ العمل ہو چکی ہے۔ تمام فریقین سے اپیل ہے کہ براہِ کرم جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جب سے پاک ایران سرحد کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا تھا جس کے سبب ایرانی سرحد سے منسلک علاقوں میں پیٹرول اور غذائی قلت کا سامنا تھا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی سے بلوچستان میں کاروبار کی صورت حال بہتر ہوگی یا نہیں؟
یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل جنگ بندی سے پاکستان کی معیشت کو کیسے فائدہ پہنچے گا؟
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق صدر ایوان صنعت و تجارت فدا حسین نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان سالانہ 3 سے 4 ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے اس کے علاوہ مقامی آبادی کی ضروریات زندگی کا انحصار ایران کی سرحد سے منسلک ہے، سرحد بند ہونے سے نوجوان جو روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کے سلسلے میں سرحد پار کرتے تھے اب تک بے روزگار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دوسری جانب چھوٹے پیمانے پر لوگ پاکستان سے اشیائے ضروریہ ایران سے پاکستان لایا کرتے تھے جس سے ایک توازن قائم تھا۔
فدا حسین نے کہاکہ سرحد بند ہونے سے پیدل آمدرفت سمیت کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی تو ہوگئی ہے لیکن اب تک حکومت نے سرحدیں کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا، جس کی وجہ سے پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے ایسے میں حکومت کو جلد از جلد سرحد کھولنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب پاک ایران سرحدی علاقے تربت کے مقامی تاجر احمد بلوچ نے بتایا کہ حکومت نے جب سے سرحد بند کی ہے تب سے علاقے میں صورتحال بہتر نہیں، اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ منافع خوروں نے دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے تاہم ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد آئندہ چند دنوں میں صورتحال بہتر ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل اور ایران دونوں سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے تاحال سرحدوں کو کھولنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا البتہ پنجگور میں سرحد کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے پہلے ہی کھول دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل ایران جنگ اشیائے ضروریہ پاک ایران سرحد کاروباری صورت حال کشیدگی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران جنگ اشیائے ضروریہ پاک ایران سرحد کاروباری صورت حال کشیدگی وی نیوز کے درمیان نے کہاکہ
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔