اسرائیل نے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران کے ساتھ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق ایران کی جانب سے حملوں کا سلسلہ رکنے کے بعد فضائی آپریشنز بحال کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کا آغاز آج صبح سے ہو چکا ہے، تاہم فوجی دستے بدستور الرٹ ہیں، عوامی سطح پر حفاظتی پابندیوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کیونکہ خطرہ تاحال موجود ہے، اسرائیلی فضائیہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔