اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکا، قطر پر ایرانی حملے تعلقات پر اثرانداز ہونگے، قطری وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
دوحہ: قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے خطے کو جنگ میں جھونکنے کی کوشش کی، قطر پر ایرانی حملے تعلقات پر اثرانداز ہونگے۔
لبنانی وزیر اعظم نواف سلام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے کہا کہ قطر کی سرزمین پر ایرانی حملے سے ہمیں حیرت ہوئی، قطری ایئر ڈیفنس نے ایرانی حملے کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ قطر کی سرزمین پر حملہ ناقابل قبول ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، غیر ذمہ دارانہ اقدام سے خطے میں عدم استحکام پھیلتا ہے، ہم نے جنگ بندی کے حصول کے لیے کامیاب روابط کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے امریکا میں دوستوں نے جنگ بندی کی تجویز دی، غزہ میں بھی جلد از جلد جنگ بندی کی کوششیں کررہے ہیں، خطے میں امن کے خواہاں ہیں، اگلے دو دن میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے پڑوسی ممالک سے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش پر زور دیتے ہیں۔
اس موقع پر لبنانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی معاملات کے حوالے سے اسرائیل پر دبائو ڈالنا پڑے گا، ایران کی خودمختاری کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، دوحا اجلاس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایرانی حملے نے کہا کہ
پڑھیں:
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے دو وزراء کے پی ایس ڈی پی میں منصوبوں کو مسترد کر دیا
فائل فوٹوسینیٹر قراۃ العین مری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کے اجلاس میں کمیٹی نے دو وفاقی وزراء کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں منصوبوں کو مسترد کر دیا۔
قائمہ کمیٹی نے شيخوپورہ میں بین الاقوامی ادارے نے سینٹر آف ایکسیلنس بنانے پر اظہار تشویش کیا۔
چیئر پرسن کمیٹی نے کہا کہ ادارہ فنڈز بھی نہیں دے رہا اور سینٹر آف ایکسیلنس بنایا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کےفنڈز وہاں استعمال کرنےکا پلان ہے جہاں دو زرعی تحقیقی ادارے ہیں۔
کمیٹی نے نارووال کے ان دو منصوبوں کے لیے فنڈز نہ دینے کی ہدایت کر دی۔
کمیٹی رکن سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ہمارے دو ریسرچ ادارے موجود ہیں نئے ادارے کی ضرورت نہیں ہے، ایسے ادارے کی ضرورت نہیں ہے پہلے سے موجود اداروں کی استعداد بڑھائی جائے۔
سینیٹر جام سیف اللہ نے کہا کہ کچھ اپنے دوستوں کو خوش کرنے کیلئے منصوبے وزیر منصوبہ بندی لے کر آتے ہیں، سارے منصوبے نارووال میں شروع کیے جا رہے ہیں یہ فنڈز احسن اقبال کے ذاتی نہیں، پاکستان کے عوام کے فنڈز کو عوام پر خرچ کرنا چاہیے، وزیر منصوبہ بندی آکر بتائیں وہ صرف چند لوگوں کو کیوں خوش کررہے ہیں؟
چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی اور وزیر مملکت کو کمیٹی میں آنا چاہیے، جام سیف اللّٰہ بولے کمیٹی اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی نہ آئے تو وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ کو لکھیں گے۔
سیکریٹری نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی ملک سے باہر ہیں ان کو کمیٹی کی تشویش پہنچائی جائے گی، جس پر چیئرپرسن کمیٹی بولیں کہ آج کمیٹی کا 10واں اجلاس ہے اور وزیر نہیں آئے، وزیر مملکت پہلے آتے تھے اب وہ بھی نہیں آتے۔