ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق، سیز فائر پر عملدرآمد شروع
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے، جس کے بعد ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے تحت اپنی جانب سے فوجی کارروائیاں روکنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران قطر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر رضامند ہو گیا ہے، ایران نے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کردی۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق تہران کے وقت کے مطابق صبح 4 بجے تمام فوجی کارروائیاں مکمل طور پر بند کر دی گئیں۔ وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ جنگ بندی سے قبل ایران کی دفاعی کارروائیاں صبح 4 بجے تک جاری رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد مکمل سنجیدگی سے کیا جا رہا ہے اور اگر اسرائیل کی جانب سے کوئی جارحیت نہیں ہوتی تو ایران بھی کسی قسم کی کارروائی نہیں کرے گا۔
ایرانی اعلیٰ سفارتکار عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امن کا حامی ہے، اور اسرائیل اگر جارحیت روکے رکھے تو ایران کی جانب سے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ عراقچی نے مزید کہا کہ ’ہم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، اب فیصلہ اسرائیل کے ہاتھ میں ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ اعلان کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب کو مبارک ہو، اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان اگلے 6 گھنٹوں بعد حملے بند کردیے جائیں گے جب دونوں ممالک اپنے جاری آخری مشن مکمل کرلیں گے۔
مزید کہا کہ باضابطہ طور پر جنگ بندی کا آغاز پہلے ایران کرے گا اور 12ویں گھنٹے پر اسرائیل بھی جنگ بندی شروع کردے گا جب کہ 24ویں گھنٹے پر ’12 روزہ جنگ‘ کے خاتمے کو دنیا بھر میں باقاعدہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔
اپنی پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے دوران دونوں فریقین پرامن اور باعزت رویہ اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلا اور بالکل چلے گا، تو میں اسرائیل اور ایران دونوں کو ان کی ہمت، استقامت، اور دانشمندی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ایسی جنگ کو ختم کیا، جسے برسوں جاری رکھا جا سکتا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران تقریباً ایک ہی وقت میں ان کے پاس آئے اور کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ اسی لمحے مجھے احساس ہوا کہ فیصلہ کن گھڑی آ چکی ہے۔
اس جنگ بندی کے حوالے سے جس کا انھوں نے اعلان کیا، ٹرمپ نے مزید لکھا کہ اس میں اصل فتح ساری دنیا اور مشرقِ وسطیٰ کی ہوئی ہے۔ دونوں ممالک اپنے مستقبل میں بے پناہ محبت، امن اور خوشحالی دیکھیں گے۔
بانی نے حکم دیا تو ایک منٹ میں اسمبلی ختم کردوں گا: علی امین گنڈا پور
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسرائیل اور ایران ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے مطابق کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیل کو جنگ بندی کا پابند کیاجائے‘سنی تحریک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) غزہ سٹی اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ہے۔دو ہفتوں میں تقریباً 20 ٹاور بلاکس تباہ کیے گئے ہیں۔اسرائیل سے جنگ میں ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اسرائیلی حملوں میں شدت آنے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ او آئی سی اور یورپی یونین کی تنظیمیں فوری طور پر اسرائیل کو اس جنگ بندی کے لیے پابند کریں۔تمام مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔