WE News:
2025-08-10@20:33:52 GMT

مگرمچھ سے بیوی کو کیسے بچایا؟ شوہر نے ساری تفصیل بیان کردی

اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT

مگرمچھ سے بیوی کو کیسے بچایا؟ شوہر نے ساری تفصیل بیان کردی

سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے کپڑے دھونے کے دوران ایک خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا، تاہم خاتون کا شوہر دلیرانہ انداز میں مگرمچھ سے لڑ کر اپنی بیوی کو بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر، کپڑے دھوتی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے کود کر جان بچالی

بیوی کو بچانے والے حب علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مگرمچھ پر مکے اور لاتیں برسا کر اپنی اہلیہ کی جان بچائی۔

واقعہ نارا کینال کے آرڈی 115 مقام پر پیش آیا، جہاں ایک خاتون کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک مگرمچھ نے حملہ کر کے اسے اپنے جبڑوں میں دبوچ لیا اور پانی کی جانب گھسیٹنے لگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے فوری طور پر نہر میں چھلانگ لگا دی اور ہمت سے مگرمچھ کا مقابلہ کرتے ہوئے بیوی کو اس کی گرفت سے چھڑا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: قصور سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد

پولیس کے مطابق خاتون کی ٹانگ مگرمچھ نے بری طرح زخمی کر دی، جس کے بعد متاثرہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بچاؤ بہادری بیوی تفصیل بتا دی شوہر مگرمچھ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بچاؤ بہادری بیوی تفصیل بتا دی شوہر مگرمچھ وی نیوز بیوی کو

پڑھیں:

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار بیوی سمیت شہید

لکی مروت (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار معراج الدین اور ان کی اہلیہ شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تتہ باشی خیل کے علاقے میں پیش آیا۔ معراج الدین اپنی بیوی کے ساتھ رکشے میں تترخیل سے گاؤں تتہ باشی خیل جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ معراج الدین بلوچستان میں بطور کلرک فرائض انجام دے رہے تھے۔

یہ واقعہ اس علاقے میں پیش آنے والا پہلا حملہ نہیں۔ اس سے قبل لکی مروت کے خیروخیل پکہ کے قریب بھی دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار، حکمت اللہ اور خان بہادر، شہید ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر تھے اور موٹرسائیکل پر ڈاک لینے مختلف تھانوں جا رہے تھے۔ حکمت اللہ تھانہ پیزو جبکہ خان بہادر تھانہ شہباز خیل میں تعینات تھے۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

علاقے میں ان واقعات کے بعد خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  •  بیوی کے لباس،کھاناپکانے پرتنقیدکامقدمہ، ہائی کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • بیوی کو مگر مچھ کے حملے سے کیسے بچایا؟ شوہر کا بیان سامنے آ گیا
  • نارووال: جھگڑے پر بیوی نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے شوہر کو زخمی کردیا
  •  کپڑے دھونے والی خاتون  کومگرمچھ گھسیٹ کر پانی میں لے گیا
  • نہر کنارے کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ نے گھسیٹ لیا، شوہر نے جبڑے سے بیوی کو نکال لیا
  • سکھر: مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دباکر نہر میں لے گیا، شوہر نے بروقت بیوی کو بچالیا
  • سکھر: نہر میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا خوفناک حملہ، خاتون شدید زخمی
  • سکھر، کپڑے دھوتی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے کود کر جان بچالی
  • لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار بیوی سمیت شہید