بیوی کو مگر مچھ کے حملے سے کیسے بچایا؟ شوہر کا بیان سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
سکھر میں مگر مچھ کے حملے میں زخمی خاتون سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اس حوالے سے متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان سامنے آ گیا۔
گزشتہ روز سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے پر کپڑے دھوتی 3 بچوں کی ماں پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا تھا اور گھسیٹ کر کینال میں لے گیا۔
شوہر نے مگر مچھ سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کر کے اپنی شریک حیات کو بچا لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نےخاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون پر مگر مچھ کے حملے کا واقعہ ناراکینال کی آر ڈی 115 شاخ میں پیش آیا۔
خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ میری بیوی کپڑے دھو رہی تھی جسے مگر مچھ گھسیٹ کر دریا میں لے گیا تھا، میں نے چھلانگ لگائی اور مگرمچھ سے بیوی کو بچایا۔
متاثرہ خاتون کے شوہر نے کہا کہ بیوی کی وجہ سے مجھے بلکل خوف محسوس نہیں ہوا اور میں اسے اپنی بیوی کو بچانے کے لیے چلا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سپریم کورٹ: بیوی کو قتل کرنے والے سزائے موت کے مجرم کی معافی کی اپیل خارج
سپریم کورٹ : فائل فوٹوسپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے سزائے موت کے مجرم کی معافی کی اپیل خارج کردی۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے خاتون انصاف کے لیے عدالت گئی، انصاف کے لیے آئی خاتون کو عدالت میں قتل کرنا دہشتگردی ہے، مجرم کسی رعایت کا حقدار نہیں۔
مجرم معاف علی نے 2014 میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کرنے پر بیوی کو گجرات فیملی کورٹ میں قتل کر دیا تھا۔
معاف علی کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت دو بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔