’’ایک مجھے بھی چاہیے‘‘ مریم نواز نے خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کیوں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
لاہور:
مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی، جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔
ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔
مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also wish one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے) ۔ مریم نواز کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جسے صارفین نے عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ محبت اور عقیدت کا خوبصورت اظہار قرار دیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے: مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کیلئے محبت اور عقیدت کا مقام ہے، سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا۔انہوں نے کہا کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔