پنجاب نے 31 سال سے واجب الادا مقامی بینکوں کا 675 ارب روپے قرض مکمل ادا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
سیکریٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب نے تاریخ کا بڑا معاشی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 31 برسوں سے مقامی بینکوں کا واجب الادا 675 ارب روپے کا قرض ادا کر دیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ یہ قرض گندم خریداری اور سبسڈی اسکیموں کے لیے لیا گیا تھا۔ اب پنجاب حکومت مقامی بینکوں کے قرضوں سے مکمل آزاد ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بروقت ادائیگی نہ ہوتی تو ہر روز 50 کروڑ روپے سود ادا کرنا پڑتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔