ترجمان پاک فوج نے مار گرائے جانے والے چھٹے بھارتی جہاز کی تفصیل بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے مار گرائے جانے والے چھٹے بھارتی جہاز کی تفصیل بتادی۔ عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے 6 طیارے تباہ ہوئے جن میں ایک میراج 2000 بھی شامل ہے، ہم نے صرف طیاروں کو نشانہ بنایا، ہم مزید بھی مار سکتے تھے لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان کی فوج قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اگر بھارت نے پانی کو ہتھیار بنایا تو اس کے خلاف بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اگر دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا پانی روکنے کا خیال صرف کوئی پاگل شخص ہی کرسکتا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ وہ وقت نہ آئے لیکن اگر ایسا ہوا تو دنیا ان اقدامات کو دیکھے گی اور ان کے ایسے نتائج ہوں گے جن کے لیے ہمیں برسوں اور دہائیوں تک لڑنا پڑے گا، کشمیر پر بھی بھارت کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور جب تک بھارت مذاکرات کی میز پر نہیں آتا تب تک خطے میں کشیدگی کا خطرہ برقرار رہے گا۔(جاری ہے)
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو سیاسی حکومت کی ہدایات اور بین الاقوامی معاہدوں کی مکمل پاسداری کرتی ہے، جنگ بندی اب تک قائم ہے اور دونوں طرف سے اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت رابطے موجود ہیں، اگر کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارا جواب ہمیشہ تیار ہوتا ہے لیکن وہ صرف اُن پوزیشنز پر ہوتا ہے جہاں سے خلاف ورزی کی جاتی ہے، ہم کبھی بھی شہریوں یا ان کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بناتے۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سوات: سیلاب میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں برآمد، 2071 افراد محفوظ مقامات پر منتقل
ویڈیو گریب۔
سوات کے علاقے منگلور میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق سیلاب کے دوران 2071 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 217 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
حکام کے مطابق شریف آباد، مکان باغ، میلہ پُل اور ملحقہ علاقوں سے 1450 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ المدینہ اسکول کے 200 اور شگئی اسکول کے 100 طلبہ محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے۔
شاہی باغ قمبر اور تبلیغی مرکز سے 9 پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیاگیا، اسی طرح بریکوٹ ڈڈھارہ میں دریائے سوات سے 6 افراد بحفاظت نکالے گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سیدو شریف کے قریب 6 خواتین کو سیلابی ریلے سے بچا لیا گیا۔