ایم ڈی کیٹ 2025 کب اور کہاں ہوگا؟ ٹیسٹ لینے والی جامعات اور فیسوں کی تفصیل جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے منعقد کیا جائے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی، جبکہ سندھ کے امیدواروں کا امتحان آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے تحت ہوگا۔
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان خیبر میڈیکل یونیورسٹی لے گی، جبکہ بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔
وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کے لیے امتحان شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوگا، جبکہ گلگت بلتستان اور ریاض میں مقیم امیدواروں کا امتحان بھی اسی یونیورسٹی کے زیر انتظام ہوگا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو گی، جو 25 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان میں امتحان کے لیے فیس 9000 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی فیس 13000 روپے ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایم ڈی کیٹ پی ایم ڈی سی جامعات شیڈول کا اعلان فیس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ پی ایم ڈی سی جامعات شیڈول کا اعلان فیس وی نیوز ایم ڈی کیٹ 2025 کے امیدواروں امیدواروں کا پی ایم ڈی سی کا امتحان کے لیے
پڑھیں:
این اے 129ضمنی الیکشن؛کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق کل 27امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، لیگی رہنما رانا مشہود، حافظ محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پی ٹی آئی کے حماداظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پیپلزپارٹی کی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
الیکشن کمیشن نے کہاکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 8اگست سے شروع ہوگا، این اے 129لاہور میں ضمنی انتخاب 18ستمبر کو ہوگا۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد 25 لاکھ کا جرمانہ جمع کرادیا
یاد رہے کہ سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال کے باعث این اے 129کی نشست خالی ہوئی تھی۔
مزید :