گوادر میں صوبائی اور وفاقی محکموں کو زمینوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع گوادر میں صوبائی اور وفاقی محکموں کو زمینوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
بلوچستان کے محکمہ ریونیو کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تفصیلات جیو نیوز کو موصول ہوگئیں جس کے مطابق ضلع گوادر میں 56613 ایکٹر اراضی صوبائی اور وفاقی محکموں کو الاٹ کی گئی۔
تحصیل گوادر میں 17542 ایکٹر، تحصیل پسنی میں 1675 ایکٹر اراضی الاٹ کی گئی، دستاویزات کے مطابق تحصیل جیوانی میں 4876 ایکٹر، تحصیل اورماڑہ میں 31014 ایکٹر اور گوادر کی تحصیل سنٹسر میں 1505 ایکٹر زمین صوبائی اور وفاقی محکموں اور اداروں کو دی گئی۔
دستاویزات کے مطابق گوادر میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کو 4000 ایکٹر اراضی الاٹ کی گئی۔
گوادر میں پنجاب، سندھ اور کے پی کے ہاؤسز بنانے کیلئے بھی زمین الاٹ کی گئیْ
اس کے علاوہ گوادر میں ہی ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم کو 2700 ایکٹر اراضی کی الاٹمنٹ کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صوبائی اور وفاقی محکموں ایکٹر اراضی الاٹ کی گئی گوادر میں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش
راؤ لشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش کی گئیں اور اہم امور پر غور کیا گیا۔
صوبائی وزراء ، مشیران ،معاونین خصوصی نے اجلاس میں شرکت کی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
پنجاب کابینہ کے 28 ویں اجلاس میں 120 نکاتی ایجنڈامنظوری کیلئے پیش کیا گیا،پنجاب کابینہ 26 ویں اجلاس کےمیٹنگ آف دی منٹس کی توثیق کرےگی،ایل ڈی اے گریڈ 17کے آفیسرز کیلئے میڈیکل گرانٹ 70لاکھ 14لاکھ کی منظوری دی جائیگی،مختلف محکموں کی مالی سال 2023سے2025تک کی آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی جائیگی۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
پنجاب لوکم ریکروٹمنٹ ایکٹ 2025 کے مسودے کی منظوری دی جائے گی،والڈ سٹی ریگولیشنز رولز میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی
پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس رولز کی منظوری متوقع ہے،ایکسائز ڈیوٹی رولز میں ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،پنجاب ڈرگز رولز میں ترامیم کی منظوری لی جائے گی۔