ایران نے ایوین جیل پر اسرائیل کی طرف سے حملے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔

ایران کی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع مشہور زمانہ ایوین جیل پر اسرائیل نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے جیل پر حملے کو ‘صیہونی فورسز کا جرم’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا اثر قریبی رہائشیوں پر بھی پڑا۔

ترجمان کے مطابق ہلاکتوں میں جیل کا انتظامی عملہ، فوجی دستے، قیدی، قیدیوں کے رشتہ دار اور قریبی رہائشی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایرانی میزائلوں کا ردعمل، اسرائیل کا اصفہان کی جوہری تنصیب پر حملہ

واضح رہے کہ 13 جون کو شروع ہونے والی 12 روزہ تصادم میں اسرائیل نے ایرانی فوجی، جوہری اور شہری مقامات پر فضائی حملے کیے، جن میں کم از کم 606 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ایران نے اسرائیل پر جوابی میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں کم از کم 29 اسرائیلی ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جیل پر

پڑھیں:

اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز

اسرائیل نےمزید 15 فلسطینیوں کی لاشییں ریڈ کراس کےحوالےکردیں،تعداد تین سو تیس ہوگئی۔

صرف 97 کی شناخت ہوسکی،غزہ میں بارش اورسردی نےبےگھر افراد کی مشکلات بڑھادیں،بےیاردو مددگار فلسطینی اپنے بچےکھچےسامان کو بچانے میں مصروف ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا نےعالمی برادری سےخیموں کی فراہمی کی اپیل کی ہے،امدادی سامان کے داخلےکی اجازت پربھی زوردیا ہے،مغربی کنارےمیں اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں، مزید پندرہ فلسطینیوں کوگرفتارکرلیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا بڑا اعلان سامنے آ گیا :صیہونی افواج نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا غیر قانونی آباکاروں کیلیے کھول دیا غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان، اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغ دیے، ہلاکتیں غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان سمیت اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا معافی کے باوجود بی بی سی کے خلاف کیس کا اعلان مقبوضہ کشمیر؛ پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 27 زخمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں پر چاقو بردار شخص کا حملہ؛ ایک ہلاک اور 3 زخمی
  • بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک
  • غزہ: اسرائیلی حملے‘ 3 شہید‘ متعدد ز خمی‘فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رہے گی‘ نیتن یاہو
  • وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
  • ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز
  • ایران میں بدترین خشک سالی، شہریوں کو تہران خالی کرنا پڑسکتا ہے، ایرانی صدر
  • اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں
  • تہران میں "جارحیت، حملے اور دفاع سے متاثر حقوق بین الملل كانفرنس" كا آغاز
  • روس: کیف پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک
  • سری نگر میں پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا‘ 9 افراد ہلاک‘ 32 زخمی