سینیٹ: ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ایوان بالا نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر ہونے والے فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر ہونے والے فضائی حملے کی قرارداد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں پیش کی، جسے ایوان نے اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل نے اپنے حالیہ اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
قرارداد کے متن میں اسرائیلی حملے کو ایک جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا گیا کہ اسرائیل کے ہاتھوں نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے بلکہ غزہ میں معصوم بچوں کا بے دردی سے قتل عام بھی جاری ہے۔
ایوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس کل منگل، قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5 نومبر کو طلب کیا جائے گا، جس کا فیصلہ پارلیمانی ذرائع نے کیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس کی طلبی سے متعلق نئی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔
شیڈول کے مطابق یہ اجلاس 27 اکتوبر کو ہونا تھا، تاہم مالیاتی امور سے متعلق اہم آرڈیننس پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اجلاس کو ری شیڈول کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے اجرا کے لئے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان ہم آہنگی پیدا نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔
اب سینیٹ کا اجلاس کل (منگل کو) اور قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پارلیمانی سیشن کے دوران آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس کے بعد ہی آئندہ حکومتی اقدامات پر مزید بات چیت کی جائے گی۔