ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے،پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریحاً خلاف ورزی اور اسرائیلی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے منافی ہیں۔
شفقت علی خان نے واضح کردیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اسرائیلی حملے کے جواب میں دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل کو خطے میں جارحانہ اقدامات کرنے پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اس موقع پر ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل نے خطے کے امن، سیکیورٹی اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیل جارحیت رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔
دوسری جانب وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کے گھناؤنے حملے نےعالمی قوانین کی بنیادوں کو ہلادیا۔
اسرائیلی فضائی حملے میں عورتیں ، بچے ، فوجی کمانڈرز ، جوہری سیائنسدان شہید ،کئی عمارتیں تباہ،ملک میں ایمرجنسی نافذ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسرائیلی حملے کہا کہ
پڑھیں:
امریکا، اسرائیل کا فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کا بائیکاٹ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) امریکا اور اسرائیل نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔(جاری ہے)
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہاکہ کانفرنس غلط وقت پر بلائی گئی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کانفرنس حماس کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی گئی، امریکا سفارتکاری کے ذریعے غزہ میں جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ٹیمی بروس کا مزیدکہنا تھاکہ مشرق وسطیٰ میں مسئلے کے حل کے لئے شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔