سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مشاورت کے بعد سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو چارج دینے کی تصدیق کر دی۔ سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب وزارت بدھ سے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ آئندہ ہفتے تک نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کردیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین مختار احمد نے آخری دن بھی ایچ ای سی میں تبادلے اور تقرریاں کیں جنہیں منسوخ کر دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا ڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیشرفت سامنے آگئی گدھے کا گوشت ملنے کا واقعہ،تفتیش مکمل،مقامی سطح پر بیچنے کے ثبوت نہیں ملے گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے،ابتدائی رپورٹ حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ پنڈی میں خاتون کا قتل: لاش قبرستان پہنچانے والا رکشہ برآمد، ملزم نے پولیس کو کیا بتایا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین ایچ ای سی چارج دینے کی تعلیم کو
پڑھیں:
سندھ محکمہ تعلیم میں بدعنوانی کی تحقیقات متنازع
بااثر مافیا کے دبائو پر لیٹرز میں ردوبدل، افسران کنفیوژن کا شکار، قتل اور اغوا کی دھمکیاں
سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی انتظامی نااہلی بے نقاب، شفاف احتساب خواب بن گیا
سندھ کے ضلع جیکب آباد میں اسکول اسپیشل بجٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ خوردبرد کی تحقیقات کے دوران محکمہ تعلیم میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کی اسکول مخصوص بجٹ کی انکوائری میں بااثر مافیا کے دبائو پر محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری نے 14 دن بعد پرانی تاریخ 16 اکتوبر میں ایک نیا لیٹر جاری کر کے انکوائری ٹیم کے رکن کو ہٹا دیا رپورٹ کے مطابق، ابتدائی لیٹر صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی ہدایت پر جاری ہوا تھا، جس میں ڈائریکٹر پرائمری لاڑکانہ کی سربراہی میں حق نواز نوناری (سابق ڈپٹی ڈی ای او)اور ٹی ای او فی میل جیکب آباد شامل تھے یہ ٹیم مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کر رہی تھی تاہم بااثر ریٹائرڈ ڈائریکٹر عبدالجبار دایو کے دبائو پر نیا لیٹر جاری کیا گیا، جس میں حق نواز نوناری کو ہٹا کر ڈی ای او پرائمری کو شامل کیا گیاانکوائری سے ہٹائے گئے حق نواز نوناری نے انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کے بیٹے کو عبدالجبار دایو کی جانب سے قتل اور اغوا کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں اب خود کو اس انکوائری کا حصہ نہیں سمجھتا، اور کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائوں گا۔ذرائع نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں اس قسم کی تبدیلیاں شفاف احتساب پر سوالیہ نشان ہیں۔ سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی انتظامی کمزوری نے بدعنوان عناصر کو مزید مضبوط کر دیا ہے، جس سے تعلیمی نظام کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔