بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
بھارتی حیدرآباد کے علاقے ناگول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان راکش بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑا اور دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
راکش کا تعلق ضلع کھمم کے تھلادا گاؤں سے تھا اور وہ سابق ڈپٹی سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورولو کا بیٹا تھا۔ وہ ناگول میں مقیم تھا اور ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔
واقعہ شام 8 بجے کے قریب پیش آیا جب وہ دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا۔ کھیل کے دوران اچانک وہ زمین پر گر گیا۔
ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر سی پی آر (CPR) دے کر اسے بچانے کی کوشش کی، لیکن جب حالت بہتر نہ ہوئی تو اُسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Trolls Official (@trolls_official)
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں راکش کے گرنے اور اُسے بچانے کی بے تاب کوششیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔