امریکی ایئرلائن کی پرواز قبل رن وے پر آگ اور دھواں، مسافروں کی ڈرامائی ریسکیو ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائن کی ایک پرواز کو روانگی سے پہلے اچانک روکنا پڑا جب لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث رن وے پر آگ اور دھواں پھیل گیا۔
واقعے کے فوراً بعد ہنگامی انخلا کیا گیا اور تمام 173 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک شخص کو معمولی چوٹ آئی۔
PANIC on runway as wheel of American Airlines plane catches FIRE
Passengers SLIDE out as smoke seen billowing underneath
BOEING jet — 1 injured in Denver airport pic.
— RT (@RT_com) July 26, 2025
متاثرہ پرواز AA-3023 تھی، جو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے پر مشتمل تھی اور میامی جا رہی تھی۔ امریکی ایئرلائن کے مطابق یہ ایک ٹائر میں تکنیکی خرابی کا معاملہ تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈرامائی ویڈیو میں مسافروں کو گھبراہٹ کے عالم میں جہاز سے رن وے پر پھسلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ جہاز کے نیچے آگ لگی ہوئی تھی اور دھوئیں نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا حادثے میں نیا موڑ: طیارے کے تباہی کی ایک اور وجہ سامنے آگئی
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے بتایا کہ طیارے نے دوپہر 2:45 بجے (مقامی وقت) روانگی کے دوران لینڈنگ گیئر کے ممکنہ مسئلے کی اطلاع دی، جس کے بعد فوری طور پر مسافروں کو رن وے پر اتارا گیا اور بس کے ذریعے ٹرمینل منتقل کیا گیا۔
ڈینور ایئرپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آگ لگنے کا واقعہ طیارے کے رن وے پر موجود ہونے کے دوران پیش آیا۔
ایئرپورٹ کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو ٹیمز کو فوری طور پر اطلاع دی گئی، اور تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ شام 5:10 بجے مکمل طور پر بجھا دی گئی۔
امریکن ایئرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارے کے لینڈنگ گیئر کے ٹائر میں تکنیکی مسئلہ پیش آیا۔ تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا، اور طیارے کو سروس سے ہٹا کر ہماری مینٹیننس ٹیم کے سپرد کر دیا گیا۔
متنازع لمحہ:اس ہنگامی صورت حال میں ایک مسافر کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے، جسے ویڈیو میں اپنے بچے کو ایک ہاتھ سے (بظاہر گردن سے پکڑ کر) اور دوسرے ہاتھ میں سامان تھامے دیکھا گیا۔
وہ پھسلتے وقت توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اپنے بچے پر گر پڑا، جس پر صارفین نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ 5 ماہ میں دوسرا واقعہ ہے جب ڈینور ایئرپورٹ پر طیارے میں آگ لگی۔
اس سے قبل مارچ میں ایک ڈلاس جانے والی امریکی ایئرلائن کی بوئنگ 737-800 میں آگ لگی تھی، جس میں بھی تمام 172 مسافروں اور 6 عملے کو بحفاظت نکالا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی ایئرلائن مسافروں کو رن وے پر
پڑھیں:
سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
کراچی کے تین تالور کے مقام پر ٹریفک سگنلز کے خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک شہری نے اس موقع پر اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ سگنل خراب ہونے کے باوجود کیمروں کے فعال ہونے کے باعث وہ کس طرح اپنی گاڑی چلائیں۔
ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ وہ کافی دیر سے سگنل پر کھڑے ہیں، لیکن چونکہ صرف سرخ لائٹ جل رہی ہے اور سگنل کھل نہیں رہا، اس لیے وہ اس مقام پر پھنس گئے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ای چالان جاری ہو سکتا ہے، کیونکہ سامنے کیمرے لگے ہیں اور انہیں کمیروں سے ڈر لگتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل بھی دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ ’سگنل توڑنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں، اس وقت تک انتظار کریں جب تک کوئی اسے ٹھیک نہ کر دے، ورنہ ای چالان آپ تک پہنچ جائے گا‘۔
رمیز نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا کہ ’کمبل اور تکیہ لے کر سگنل لائٹ پر سو جائیں‘، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’دو چھوٹے تولیے لے کر نمبر پلیٹس ڈھانپیں اور اطمینان سے خراب سگنل کراس کریں‘۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے
واضح رہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے جدید کیمروں اور ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کے ذریعے ای چالان کا نظام متعارف کرایا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کی جا سکے۔ سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے بعد مختلف شاہراہوں اور سگنلز پر گاڑیوں کی خلاف ورزیوں کو خودکار طریقے سے ریکارڈ کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر الیکٹرانک چالان جاری کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای چالان ریڈ سگنل کراچی ویڈیو وائرل