Islam Times:
2026-07-24@09:17:16 GMT

عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت
مہمان مقرر: ڈاکٹر فرید احمد پراچہ (نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
سوالات و موضوعات
1۔ اس وقت دشمن کھل کر عالم اسلام کے سامنے آ چکا ہے، فلسطین پھر ایران اور اب پاکستان کی بات ہو رہی ہے؟ ایسے میں عالم اسلام میں اتحاد کیونکر ضروری ہے اور اس کی عملی شکل کیا ہو سکتی ہے؟
2۔ جمہوری  اسلامی ایران کے رہبرِ انقلاب نے افغانستان سے یمن تک اسلامی دفاعی کوریڈور کی بات کی تھی کیا اب اس کی ضرورت واضح نہیں ہو گی ، اس منصوبے کو کیسے عملی جامہ
 پہنایا جا سکتا ہے ؟
3 ۔ پورے عالم اسلام میں اہم شخصیات اور بڑی بڑی جماعتیں موجود ہیں، ان موضوعات پر ان کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟
4۔ اب پاکستان میں بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں سنائی دے رہی ہیں؛ یہ کون لوگ ہیں اور ان کے کیا اہداف ہیں؟
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
اتحاد کا حکم تو اللہ کی اتباع ہے، قرآن مجید میں کئی بار اتحاد کے لئے حکم دیا گیا
وَ  اعْتَصِمُوْابِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا۪ میں جب جَمِیْعًا کہہ دیا گیا توسب  اکٹھے مراد ہیں
اور ساتھ تنبیہ بھی گئی کہ  " آپس میں اختلاف نہ کرو ورنہ بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی
امت مسلمہ کےمتحد نہ ہونے کی  بنا پہ  اسرائیل گزشتہ دو برس سے غزہ  میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے
ایران، یمن، ح ز ب  اور ح  م  ا س تو اس کے باوجود  بھی مزاحمت کررہے ہیں
غ ز ہ ، لبنان اور ایران میں  کی ٹاپ کی لیڈر شپ  تک شہید ہوئی  مگر مزاحمت جاری ہے
انسان دوست غیر مسلم دنیا بھی صیہونی  ظلم و ستم کے خلاف بات کررہی ہے
فرانس، سپین، جرمنی سار ایورپ حتی کہ امریکہ میں غ ز ہ کی حمایت میں آواز اٹھائی جارہی ہے
مسلمان حکمرانوں کی خامشی اور  مجرمانہ چُپ اسلا م و مسلمان دشمن قوتوں کو شہ دے رہی ہے
جمہوری اسلامی ایران کی اسرائیل کے مقابلے میں استقامت قابلَ تحسین ہے
جمہوری اسلامی ایران کے شاندار کردار کو  دیکھ کر اہلِ ایمان کو متحد ہونا چاہیئے
امریکہ اور اسرائیل کے عزائم اسلام و مسلمان دُشمنی  ہیں
رہبر معظم کی تجویز کے مطابق افغانستان  سےیمن تک   اسلامی دفاعی کوریڈور بنانا بہت ضروری ہے
امریکہ یورپ اور اسرائیل کی نظر مسلمانوں کے معدنی وسائل پہ بھی حریصانہ نظر ہے
ایٹمی تنصیبات  پہ حملے کھلی جارحیت ہے
اب مسلم  دنیا کو مغربی دُنیا سےخریداری کی طرفہ تجارت کو بھی چھوڑنی چاہیئے
پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے چھچھورے لوگ ہیں
اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے بارے میں قائداعظم   نے بڑی واضح پالیسی دے تھی
پاکستان کے لئے اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب  ریاست ہے
فلسطین کشمیر کی آزادی پاکستان کا آئینی موقف ہے
ابراہیمی معاہدہ کے نام پہ اسرائیل کو تسلیم کرنے باتیں کرنا دھوکہ دہی ہے
کرہ ارض پہ خیر کی امت صرف امت محمدیہ ہے، باقی سب  پہ اللہ کا غضب نازل ہوا
یہودیت و نصرانیت قرآنی حکم کے مطابق  تحریف شدہ دین ہیں
ابراہیمی معاہدہ کے نام پہ غضب نازل ہونے والی قوموں سے دوستی  قرآن کے حکم سے روگردانی ہے
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کو تسلیم عالم اسلام

پڑھیں:

اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب

برطانوی ہائی کمیشن نے گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں  کے آغاز کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کھیل، حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا اور دولتِ مشترکہ کے سابق اسکالرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

گلاسگو میں 23 جولائی سے 2 اگست 2026 تک منعقد ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں 74 رکن ممالک اور خطوں کے تقریباً 3 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلوں میں 10 مختلف کھیل شامل ہیں، جن میں 6 پیرا اسپورٹس بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دولت مشترکہ میں خدمات سرانجام دینے والی بلی کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ دولتِ مشترکہ کھیل صرف تمغے جیتنے کا مقابلہ نہیں بلکہ یہ مختلف قوموں کو قریب لانے، صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور کھیلوں کے ذریعے معاشروں کو متحد کرنے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ شاندار رہی ہے اور پاکستانی کھلاڑی آج بھی نوجوان نسل کے لیے باعثِ تحریک ہیں۔ انہوں نے برطانیہ، پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے درمیان مضبوط تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

تقریب میں دولتِ مشترکہ اسکالرشپس اور فیلوشپس پروگرام کو بھی اجاگر کیا گیا، جس کے ذریعے گزشتہ 60 برس سے مختلف رکن ممالک کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

استقبالیے سے قبل برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ان نوجوان رہنماؤں کو بھی اعزازات سے نوازا، جنہیں “ملکہ الزبتھ دوم کامن ویلتھ ٹرسٹ 100 ینگ لیڈرز ایوارڈز” کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

اعزاز حاصل کرنے والوں میں پاک جی پی ٹی  کی شریک بانی فرح گل رہوجہ شامل ہیں، جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ محروم طبقات کی مدد کر رہی ہیں۔ امید فاؤنڈیشن کے بانی حسن اشرف کو محنت کش بچوں اور پسماندہ طبقات کے لیے مفت تعلیم کے فروغ پر سراہا گیا، جبکہ گرلز یونائیٹڈ فار ہیومن رائٹس کی بانی ہادیقہ بشیر کو کم عمری کی شادی کے خاتمے، صنفی تشدد کے خلاف جدوجہد اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ پر اعزاز دیا گیا۔ اسی طرح آئی ایس وائی ڈی  کے بانی جوشوا دلاور کو نوجوانوں کی شمولیت، صحت میں مساوات، صنفی برابری اور سماعت سے محروم نوجوانوں کی تربیت کے شعبے میں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق گلاسگو 2026، برطانیہ کی جانب سے 2014 میں گلاسگو اور 2022 میں برمنگھم میں کامیاب دولتِ مشترکہ کھیلوں کے انعقاد کی روایت کو آگے بڑھا رہا ہے، جبکہ اس تقریب کا مقصد کھیل، تعلیم اور نوجوان قیادت کے ذریعے دولتِ مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد برٹش ہائی کمیشن پاکستان دولت مشترکہ

متعلقہ مضامین

  • فکر اقبالؒ اورامن عالم میں پاکستان کاکردار
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے