فرح خان کا مذاق کام آگیا، امیتابھ بچن کا ہاتھ سے لکھا خط موصول
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ فرح خان کے لیے منگل کا دن خاص بن گیا جب انہیں خود امیتابھ بچن کی طرف سے ایک دل کو چھو لینے والا ہاتھ سے لکھا ہوا خط موصول ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کا کنجوس اداکار کون ؟ فرح خان نے بھید کھول دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں’شہنشاہ جذبات‘ امیتابھ بچن نے فرح خان کی تخلیقی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تعریف کو لفظوں سے ماورا قرار دیا۔
فرح خان نے یہ قیمتی لمحہ اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیا اور خوشی سے جھومتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے مذاق میں کہا تھا کہ امیتابھ سر، مجھے بھی ایک خط بھیجیں، اور دیکھیں، وہ واقعی آ گیا، یہ خوبصورت خط سیدھا امیت سر نے بھیجا ہے۔ آئی لو یو سر‘۔
مزید پڑھیے: جیا بچن اور امیتابھ بچن کی محبت کیسے پروان چڑھی؟
امیتابھ بچن نے اپنے مخصوص انداز میں لکھا کہ ’عزیز فرح، بعض اوقات مختلف فنون میں غیر معمولی صلاحیتیں ہر قسم کی ستائش سے آگے نکل جاتی ہیں۔ تمہاری تخلیقی خدمات کی تعریف کے لیے تعریف جیسا لفظ بہت چھوٹا لگتا ہے۔ میری محبت، پیار اور عزت ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے‘۔
مزید پڑھیں: جیا بچن سے شادی کرنے کے لیے امیتابھ بچن نے کیا شرائط رکھی تھیں؟
یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرح خان جو ان دنوں اپنے یوٹیوب کُکنگ شو کے لیے مشہور شخصیات کے گھروں کا دورہ کر رہی ہیں، اداکارہ رادھیکا مدن کے گھر گئیں۔ وہاں انہوں نے دیوار پر امیتابھ بچن کا ایک فریم کیا ہوا خط دیکھا جس پر ہنستے ہوئے شکوہ کیا کہ ’میری پوری فلمی زندگی میں مجھے تو کبھی ’بگ بی‘ نے خط نہیں لکھا۔
اور پھر امیتابھ بچن نے نہ صرف ان کی بات سن لی بلکہ فوراً دل سے جواب بھی بھیج دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیتابھ بچن امیتابھ کا فرح خان کو خط بالی ووڈ فرح خان فرح خان کا مذاق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن امیتابھ کا فرح خان کو خط بالی ووڈ فرح خان کا مذاق امیتابھ بچن نے کے لیے
پڑھیں:
سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔