چین میں تعمیرات کا شور روکنے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا انفلیٹیبل نصب
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
چین میں حال ہی میں شور کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک انوکھا اور دنیا کا سب سے بڑا انفلیٹیبل (Inflatable) اسٹرکچر نصب کیا گیا ہے۔
چینی حکام کی جانب سے یہ اقدام دنیا بھر میں ماحولیاتی انجینئرنگ کی ایک مثال بن چکا ہے۔ یہ انفلیٹیبل دراصل ایک بڑا ہوا سے بھرا ہوا ربڑ یا پی وی سی کا بنا ہوا پردہ یا دیوار ہے جو عمارتوں کے گرد تعمیراتی سائٹس پر نصب کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد شور کو باہر جانے سے روکنا، گرد و غبار کو کنٹرول کرنا اور اردگرد کے رہائشی علاقوں کو تحفظ دینا ہے۔
یہ انفلیٹیبل بیریئر چین کے بڑے شہروں میں خاص طور پر بیجنگ، شنگھائی اور شینژین جیسے گنجان آباد علاقوں میں استعمال کیا جا رہا ہے جہاں تعمیراتی شور سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
یہ انفلیٹیبل اسٹرکچر آواز کی لہروں کو جذب یا ان کی سمت تبدیل کرتا ہے۔ یہ ہلکے مگر مضبوط مواد سے بنا ہوتا ہے تاکہ آسانی سے نصب اور ہٹایا جا سکے۔ اس میں بعض اوقات ایکو-فوم یا شور جذب کرنے والا مواد بھی شامل کیا جاتا ہے۔
اس کی لمبائی کئی سو میٹر اور اونچائی کئی منزلوں تک ہو سکتی ہے۔ ایک منصوبے میں استعمال ہونے والا بیریئر ایک فٹبال گراؤنڈ جتنا بڑا تھا جس نے اسے دنیا کا سب سے بڑا انفلیٹیبل ساؤنڈ بیریئر بنا دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیدیا
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشتگردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی قتل و غارت روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نائجیریا حکومت مذہبی قتل و غارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکا تمام امداد بھی بند کر دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔