سدرہ قتل کیس، رکشہ ڈرائیور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور، گورگن اور سیکریٹری جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کی لاش کو قبرستان منتقل کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ گورگن اور سیکریٹری قبرستان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا ہے، جو ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے خاتون کی لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقل کی۔
یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ رکشہ جرگے کے سربراہ کی ہدایت پر منگوایا گیا تھا تاکہ خاتون کی لاش کو ایک خفیہ جگہ پر منتقل کیا جاسکے اور یہی عمل کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے برآمد شدہ رکشے کو تھانہ پیرودھائی منتقل کر دیا ہے اور ملزم خیال محمد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں لے لیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ 12 جولائی کو آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں پیش آیا، جہاں مقتولہ کا عثمان کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔ مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے نکاح کی مرضی کا بیان دیا تھا اور اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ اس کا پہلا شوہر اسے زبانی طور پر طلاق دے چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرو فیروز میں لڑکی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیس میں جرگے کا کیا کردار رہا؟
عثمان کے والد نے بتایا کہ نکاح کے صرف 4 دن بعد مسلح افراد نے آکر دھمکیاں دیں اور کہا کہ چونکہ نکاح ہوچکا ہے، اب لڑکی کو واپس کردو اور اسے باضابطہ رخصت کیا جائے گا۔ ان افراد نے خاتون کو اپنے ساتھ لے لیا، بعد میں یہ معلوم ہوا کہ اسے قتل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی شروع کی اور خاتون کی لاش منتقل کرنے والے رکشے کو برآمد کرتے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خاتون کی لاش
پڑھیں:
کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی میں رات گئے مختلف حادثات اور واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پہلا حادثہ کلفٹن بلاک ٹو میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا، ابتدائی طور پر جان سے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لینے کے بعد کلفٹن تھانے منتقل کردیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور کی تلاش کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ادھر کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 17 کے قریب گاڑی نے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بزرگ شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی گاڑی اور ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔