لاہور،گھریلوجھگڑے پرخاتون نے زہریلا سپرے پی لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) لاہور کے علاقے چوہنگ میں گھریلوجھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے زہریلاسپرے پی لیا۔
(جاری ہے)
ترجمان پولیس کے مطابق چوہنگ کی رہائشی تانیہ کا اپنے شوہریاسرسے کسی بات پرجھگڑاہوگیا،دلبرادشتہ ہو کر زہریلا سپرے پی لیا۔پولیس کے مطابق اسے بے ہوشی کی حالت ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ڈرائیور کی غفلت، اسلام آباد سے لاہور جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق، 24 زخمی
اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس چکوال میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔