ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس، چینی بحران نمٹنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین خواجہ شہزاد واے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں چینی کے حالیہ بحران پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر چینی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ہول سیلرز کی کڑی نگرانی اور شفاف تقسیم کے نظام کو نافذ کرنے پر زور دیا گیا۔مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دالوں، چاول اور دیگر اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں تاکہ مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صارفین تک پہنچ سکے۔
اجلاس میں سول سوسائٹی کے نئے اراکین عابد عباسی، مون مغل، و دیگر کو خوش آمدید کہا گیا ،اجلاس میں چوہدری فاروق،راجہ یاسر جمیل قریشی شیخ ارشد شاہد غفور پراچہ ،سلیم پرویز بٹرضوان عباسی احسن عباسی سمت نان بائی، میٹ ایسوسی ایشن و ملک ایسوسی ایشن کے نمائندہ دیگر ممبران نے شرکت کی ،سول سوسائٹی نمائندے عابد عباسی نے اجلاس میں ضلع بھر کے کریانہ و کیش اینڈ کیری اسٹورز پر ڈی سی کانٹرز کے قیام اور ان پر معیاری اشیا کی فراہمی و نمائش کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کے تسلسل کی بھی سفارش کی۔اجلاس میں چینی کی کریانہ اسٹورز تک فراہمی کے مطالبے پر کریانہ اسٹور ایسوسی ایشن کے نمائندہ سیلم پرویز بٹ کے مطالبے پر ، ایک ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ یہ کمیٹی بحران سے نمٹنے کے لیے لائسنس یافتہ ہولڈرز اور اسٹورز کو چینی کی شفاف اور منصفانہ فراہمی کی نگرانی کرے گی۔تمام شرکا نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیے گئے فیصلوں کی حمایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسدرہ قتل کیس، گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور سدرہ قتل کیس، گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور بحریہ ٹائون منی لانڈرنگ کیس ، 2ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت 10 افراد گرفتار ، تحقیقاتی ٹیم تشکیل جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار ختم ہو تو وہ شہنشاہت ہے، بیرسٹر گوہر چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھائو، علی امین گنڈاپور پنجاب کے تمام پارکس اور باغات میں سگریٹ نوشی اور ویپنگ پر پابندی عائد مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد ڈاکٹر مختار کا چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا