ایم سی آئی کااے جے سی ایل کمپنی سے ای پارکنگ معاہدے کی منسوخی کا فیصلہ برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد کی سول جج کی معزز عدالت نے ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)کی جانب سے اے جے سی ایل کمپنی کا ای پارکنگ کا ٹھیکہ کی منسوخی کا فیصلہ مکمل طور پر قانون کے مطابق درست قرار دیتے ہوئے اے جے سی ایل کی درخواست کو مسترد کردیا۔ سی ڈی اے اور ڈی ایم اے کی طرف سے سنئیر ایڈووکیٹ نزیر جواد نے کیس کی قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پرموثر پیروی کی ۔

معزز عدالت نے قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ڈی ایم اے کا موقف درست قرار دیا معز ز عدالت کے فیصلے کو چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی قیادت، ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود اور ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ اورڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انم فاطمہ کی سربراہی میں انتظامی شفافیت، میرٹ اور گڈگورننس کی قانون کے مطابق انجام دہی کے سلسلہ میں بہترین مثال قرار دیا جارہا ہے جس سے شہری سہولیات میں بہتری کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھانے میں مدد مل سکے گی۔تفصیلات کے مطابق اے جے سی ایل کمپنی کے ساتھ معاہدہ جون 2025 میں اس وقت منسوخ کیا گیا جب متعلقہ کمپنی نے معاہدہ کی متعدد شقوں کی سنگین نہ صرف خلاف ورزیاں کیں بلکہ مالی بے ضابطگیاں اور کیش لیس نظام کے عدم نفاذ جیسے سنگین نقائص بھی سامنے آئے، جس پر مزکورہ کمپنی کے خلاف نہ صرف ڈی ایم اے نے بلکہ شہریوں نے متعدد FIRs متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں درج کروائیں جو ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

مذکورہ کمپنی نے ڈی ایم اے کے معاہدہ منسوخی کے عمل کے فیصلے کو چیلنج کیا جن میں پارکنگ سائٹس کی دوبارہ تحویل کی اپیل، اور اسمارٹ پارکنگ کی مجوزہ نیلامی کو روکنے کی استدعا شامل تھی ،معزز عدالت نے اے جے سی ایل کمپنی کے تمام دعووں کو غیر مثر اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے، ڈی ایم اے ، ایم سی آئی کے فیصلے کو مکمل طور پر قانون تقاضوں کے مطابق اور انتظامی طریقہ کار سے ہم آہنگ قرار دیا۔ اس فیصلے کو نہ صرف قانونی ماہرین بلکہ شہری حلقوں کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے، جو اسے ایک ایسا فیصلہ قرار دے رہے ہیں جس سے شفاف قانون کی عملداری اور پائیدار شہری نظم و نسق کو نظام کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ریاستی وسائل کے مثر تحفظ، بدانتظامی کی روک تھام، اور اصلاحاتی اقدامات کے تسلسل کو ضروری بنانے میں مدد ملے گی۔یہ امر قابل زکر ہے کہ چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈی ایم اے، ایم سی آئی نے نہ صرف قانون اور انصاف کے تمام تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئیاے جے سی ایل کمپنی کا معاہدہ منسوخی اور بد انتظامی کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے جن کو معزز عدالت نے قانونی طور پر درست قرار دیتے ہوئے برقرار رکھا۔ ادارہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ اسلام آباد میں اسمارٹ پارکنگ کے تمام منصوبے سمیت تمام عوامی خدمات کو موثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کا سید پور ماڈل ویلج کا دورہ ، تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا چیئرمین سی ڈی اے کا سید پور ماڈل ویلج کا دورہ ، تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا عمران خان فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات کےلیےتیار ہیں، فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ سےملا ہوا ہے،گنڈاپور نوے دن کل سے شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک باقاعدہ شروع کرنے کا اعلان ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی، مشعال ملک ایک اذان کی تکمیل کیلئے 22 شہادتیں: دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جے سی ایل کمپنی ایم سی آئی

پڑھیں:

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کو ہونے والے سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹر F-10 کی سروس روڈ (ایسٹ) کا نام پاکستان کے قومی کھلاڑی ارشد ندیم کے نام پر رکھنے کی تجویز وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

اس اقدام کا مقصد قومی کھلاڑی کی خدمات اور شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنا اور شہر میں کھیلوں کے فروغ کو اجاگر کرنا ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد سروس روڈ کا نیا نام باضابطہ طور پر استعمال میں آئے گا۔

مزید پڑھیں: کھیل سے جنگ تک: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی رقابت کا نیا باب

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں کھیلوں اور قومی ہیروز کے حوالے سے اقدامات شہریوں میں حوصلہ افزائی کا باعث بنیں گے اور شہر کی بیوٹفکیشن میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارشد ندیم ارشد ندیم روڈ اولمپئین ارشد ندیم ایف 10 سروس روڈ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ
  • سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری
  • یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
  • شہر میں قائم پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ
  • تاریخی دفاعی معاہدے پر جشن: اسلام آباد جگمگا اٹھا، سعودی ٹاورز بھی سبز و سفید پرچموں سے مزین
  • پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ
  • ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کو کام سے روکنے کے حکم کے بعد ایک اور اہم پیش رفت
  • ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
  • اب اسلام آباد سے صرف 20 منٹ میں راولپنڈی پہنچنا ممکن، لیکن کیسے؟