ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورۂ پاکستان: شیڈول فائنل، 2 اگست کو لاہور آمد متوقع
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورۂ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 3 اگست کو ایرانی صدر کی مصروفیات کا محور پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔
اسلام آباد میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں باہمی تجارت، بارڈر مینجمنٹ، توانائی اور علاقائی سلامتی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر کی صدر آصف علی زرداری سے بھی ون آن ون ملاقات شیڈول کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی صدر نائب وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی اور سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی امید ہے۔
شیڈول کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان 3 اگست کو شام کے وقت وطن واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مسعود پزشکیان ایرانی صدر اگست کو
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
لاہور:محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کے امکانات ہیں، شہری اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔